عمران کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا: وزیر داخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔
ٹی وی نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے جب کہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران نیازی نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوا، عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے عمل کوپوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔