پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں جاری ہے اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف بغیر کسی نقصان کے 100 رنز مکمل کرلیے۔
کیوی اوپنرز ٹام لاتھم اور ڈیوون کونوے نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، دونوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔
کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، بہت مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔