ملکی ترقی کا بہت زیادہ انحصار آئی ٹی کے فروغ میں ہے، عمران خان

eAwazپاکستان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا بہت زیادہ انحصار آئی ٹی کے فروغ میں ہے۔

لاہور میں عمران خان سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور حکومتیں اور پالیسیاں تبدیل ہونے سے انڈسٹری کو پہنچنے والے نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر انفارمیشن اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کرنے والوں میں اوپن سیلیکان ویلی کے صدر جنید قریشی، صدر اوپن لاہور کنول چیمہ، جنرل سیکرٹری لاہور کاشف الحق اور سلیم رانجھا شامل ‫تھے۔

وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اوپن سیلیکان ویلی کے تمام ممبران سے خطاب کی دعوت دی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ملکی ترقی کا بہت زیادہ انحصار آئی ٹی کے فروغ میں ہے، تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دوبارہ آئی ٹی کے فروغ اور ترقی کا اہتمام کرے گی۔