لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد حزب اللّٰہ نے پہلی بار دور مار راکٹوں سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 85 راکٹ حملوں میں رمات ڈیوڈ فضائی اڈے اور ساحلی صنعتی شہر حیفہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رمات ڈیوڈ فضائی اڈے پر حملے میں ایک شخص جبکہ حیفہ کے قریب حملوں میں …
افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف
افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر پاکستان سے دیگر ممالک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے، ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں اور یہاں سے دوسرے ممالک …
روحانی پیشوا بابا گرونانک کی 485 ویں برسی کی تقریبات شروع؛ دربار صاحب کرتار پور
لاہور: سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی 485 ویں برسی کی تقریبات گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور میں شروع ہوگئیں، جہاں بھارت سمیت مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں آنے والے سکھ یاتری شریک ہیں۔ گرو دوارہ دربارصاحب کرتار پور میں برسی کی تقریبات کا آغاز ارنبھتا سری اکھنڈپاتھ صاحب سے ہوا، جب کہ شام کو نشان صاحب کی …
یو این جنرل اسمبلی میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کرا نےکی قرارداد منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد منظور کرلی ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 12 ماہ کے اندر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی غیر قانونی موجودگی ختم کرے۔ جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کے حق میں 124 اور مخالفت میں 14 ووٹ آئے جبکہ 43 ممالک …
غزہ: اسرائیل کی شدید بمباری کا سلسلہ جاری، 80 افراد ملبے تلے دب گئے
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں صیہونی فوج نے بریج میں تازہ ترین حملے کیے جس میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے …
سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید
ریاض: سعودی عرب میں عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو کرپشن کے سنگین جرائم پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی پر اختیارات کا غلط استعمال، رشوت، فنڈز میں ہیرا پھیری اور جعل سازی کا الزام تھا۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے ناقابل تردید شواہد پیش کیے …
روسی نائب وزیرِ اعظم کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے
روسی نائب وزیرِ اعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے ملیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔ ممتاز زہرہ …
سعودی عرب کی وطن سے غداری پر شہری کو سزائے موت
سعودی عرب میں وطن سے غداری پر شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری مشعل بن سلیمان الغنام نے وطن سے غداری کے مجرمانہ کام کیے۔ مجرم کی دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی تھی، مجرم نے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام کیے۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے …
اسرائیل: غزہ جنگ بندی کیلیے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی کے لیے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔ حکومت مخالف ریلی میں مظاہرین نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کا …
پوپ فرانسس کی امریکی صدارتی انتخاب پر تنقید، ٹرمپ اور کملا برائی قرار
واشنگٹن: رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ اورکملا ہیرس کو چھوٹی اوربڑی برائی قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی ووٹرز صدارتی انتخاب میں دو برائیوں میں سے چھوٹی برائی کا انتخاب کریں۔ ووٹرز کو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ …