خرطوم: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش کار بم دھماکا صدارتی محل کے قریب ہوا ۔صدارتی محل کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سعودی خواتین فوجی اہلکار قومی دن کے موقع پر پہلی بار پریڈ میں شامل
ریاض : سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر مختلف رینکس کی خواتین فوجی اہلکاروں نے ایک گھنٹے تک پریڈ مارچ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے تعاون سے دارالحکومت ریاض میں 91 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا تھا جبکہ اسی طرح کی پریڈ …
جوہری مذاکرات جلد شروع ہوں گے، ایران
تہران : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعے کے روز کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے پر رکے ہوئے مذاکرات بہت جلد دوبارہ شروع ہوں گے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی )کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکا پر جوہری معاہدے کو بحال کرنے کیلئے متضاد پیغامات بھیجنے کا الزام لگایا۔ ایران کے وزیر خارجہ …
امریکا نے عالمی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت دیدی
واشنگٹن: امریکا نے افغانستان کو انسانی بحران سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت دیدی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا افغانستان میں امداد کے بہاؤ کی مزید راہ ہموار کرنے کے لیے دو لائسنس جاری کر رہا ہے کیونکہ امریکا کو خدشہ ہے کہ اس کی طالبان پر …
فرانسیسی وزیر تجارت نے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات کی پیشکش مسترد کردی
پیرس: فرانسیسی وزیر تجارت نے آسٹریلوی ہم منصب کی جانب سے ملاقات کی پیشکش مسترد کردی ہے۔پیرس سے فرانسیسی وزارت تجارت کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آسٹریلوی وزیر تجارت نے فرانسیسی ہم منصب کو اگلے ماہ پیرس میں ملاقات کی پیشکش کی تھی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے امریکا سے آبدوزوں کی خریداری کے معاملے پر آسٹریلیا اور فرانس کے …
فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
یرس: فرانسیسی صدر میکرون نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے فون پر گفتگو کی۔ اس حوالے سے پیرس سے فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ، فرانس کے ساتھ اپنا تعاون بحال کرنا چاہتا ہے۔فرانسیسی صدارتی دفتر نے مزید بتایا کہ صدر نے جواب دیا کہ وہ بورس جانسن کی تجاویز کا …
برطانوی عوام بھی پٹرول کی قلت کے خوف کا شکار ہوگئے
لندن: برطانوی عوام بھی پٹرول کی قلت کے خوف کا شکار ہوگئے، گاڑیوں کے ٹینک فل کروانے لگے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں آئل ٹینکرز ڈرائیوروں کی کمی نے پٹرول کی قلت پیدا کردی ہے۔ملک بھر میں پٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، عوام نے پٹرول کی قلت کے خوف سے گاڑیوں کے ٹینک فل کروانے شروع …
نئی دہلی کی عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
نیو دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2 مسلح افراد وکیل کے روپ میں نئی دہلی کی عدالت میں گھس آئے جہاں بھارتی گینگسٹر جتیندر گوگی کو ایک کیس کے سلسلے میں پیش کیا جانا تھا تاہم جیسے ہی گینگسٹر عدالت پہنچا وہاں موجود مسلح افراد نے …
مودی حکومت مسلمانوں سے منظم امتیازی سلوک کررہی ہے، ہیومن واچ
اسلام آباد: انسانی حقوق کی تنظیم (ہیومن رائٹس واچ) نے کہا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں سے منظم امتیازی سلوک کررہی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جب رواں ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنیوالے ہیں تو انسانی حقوق کی تنظیم (ہیومن رائٹس واچ) نے22 ستمبر کو امریکی کانگرس کو دی گئی بریفنگ میں کہا ہے کہ …
امریکہ کی اسرائیلی آئرن ڈوم میزائل سسٹم کیلیے ایک ارب ڈالر کی منظوری
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اسرائیل کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم جدید بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے سے متعلق متنازع بل کی منظوری دیدی گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے 420 ارکان نے بل …