ایمسٹرڈیم: نیدرزلینڈز کی وزیر خارجہ نے افغان بحران کے دوران بدنظمی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی دے دیا۔افغانستان سے انخلا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کا ذمہ دار ٹھرائے جانے پر نیدرزلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ مستعفی ہو گئیں، نیدرزلینڈز کی پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ کے خلاف پیش کی گئی تحریک میں کہا گیا تھا کہ …
کینیڈا ، پاکستانی نژاد خاندان کے گھر پر حملہ، نوجوان جاں بحق، بھائی زخمی
ٹورنٹو: کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے گھر پر حملے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔کینیڈین شہر ہملٹن میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملے میں پاکستانی نوجوان قتل اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو افراد کو زخمی حالت …
ملا برادر منظرعام پر آگئے
کابل:افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر منظرعام پر آگئے، انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ قندھار میں اپنی رہائش گاہ پر صحیح سلامت ہوں۔ملا عبدالغنی برادر نے صدارتی محل میں کسی تصادم سے متعلق باتوں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت کے درمیان کسی قسم …
ایک پاؤنڈ کا کھوٹا سکّہ 48 ہزار روپے میں فروخت
لندن: برطانیہ کے ایک مے خانے (پب) میں دکاندار کو ملنے والا ایک پونڈ کا سکہ، نیلامی کی مشہور ویب سائٹ ای بے پر 205 برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوا ہے۔یہ سکہ ایک مے خانے کے ملازم کو دیا گیا جس میں مصنوعاتی نقص تھا کیونکہ عموماً درمیان میں چاندی کا رنگ ہوتا ہے اور اس کے کنارے سنہری ہوتے …
چین نے تھوریئم ایندھن والا، دنیا کا پہلا تجارتی ایٹمی بجلی گھر بنا لیا
بیجنگ: چین نے دنیا کا پہلا ایسا تجارتی ایٹمی بجلی گھر تیار کرلیا ہے جس میں نیوکلیائی ایندھن کے طور پر یورینیم یا پلوٹونیم کی جگہ تھوریئم استعمال کی جاتی ہے۔یہ ایٹمی بجلی گھر اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کیونکہ اسے ٹھنڈا رکھنے کےلیے روایتی ایٹمی بجلی گھروں کے برعکس، پگھلا ہوا نمک استعمال ہوتا ہے۔’’مولٹن سالٹ ری ایکٹر‘‘ …
شمالی کوریاکا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ
سیول: شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ امریکا نے میزائل تجربے کو دنیا کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔شمالی کوریا حکام کے مطابق بیلسٹک کروز مزائل نے پندرہ سوکلومیٹر دور کامیابی کے ساتھ دیے گئے ٹارگٹ کو ہٹ کیا۔ نئی قسم کا بیلسٹک میزائل ہر طرح کا وار ہیڈ …
کورونا وائرس سے اموات ساڑھے 46 لاکھ سے متجاوز
دنیا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 61 لاکھ 11 ہزار 764 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 52 ہزار …
افغان پولیس نےکابل ائیرپورٹ پر ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں
گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر تعینات افغان پولیس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر واپس آگئے تھے اور وہاں تعینات بدری فورس کے دستوں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود تھے۔ تاہم اب طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین بھی ڈیوٹی پر واپس آگئیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔طالبان کی جانب سے …
سعودی عدالت سےمنی لانڈرنگ پر 20 سال قید کی سزا
ریاض: سعودی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کو 20 سال قید کی سزا سنادی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے 4.52 بلین ڈالر منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملکی و غیر ملکیوں کو 20 سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزمان پر 75 ملین ریال تک جرمانہ بھی عائد کیا ہے، اس کے علاوہ …
ادویات ہی علاج میں رکاوٹ بن گئیں
کیمبرج: ایک اہم انکشاف ہوا ہے کہ دمے، ڈپریشن اورزیابیطس کی عام ادویہ اگرچہ اپنا اثر تو کرتی ہیں لیکن طویل مدتی اثر میں یہ آنتوں کے بیکٹریا (جرثوموں) میں جمع ہوتی رہتی ہیں اور آگے چل کر کئی ادویہ کے اثر کو کم کرسکتی ہیں یا کررہی ہیں۔ کیونکہ ادویہ جمع ہونے سے بیکٹیریا غیرمعمولی طور پر تبدیل ہورہے …