لبنان: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کے بعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر جاری اپنے بیان میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے کہا گیا ہے اس نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے جواب میں تنبیہہ کے …
امریکا کی غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کیلیے فوری ڈیل کی تردید
واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری ڈیل کی تردید کردی ۔ ایک بیان میں امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کررہا ہے لیکن ہم اب تک حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ …
گیانا: فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک
مغربی افریقی ملک گیانا میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیانا کے دوسرے بڑے شہر انزیریکوری میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں جھگڑے کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے …
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت، مزید 100 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی حملے تیز ہو گئے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان 100 میں سے 75 کو بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بم باری کر کے شہید کیا۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران شمالی غزہ کے جاری اسرائیلی محاصرے میں وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں شہداء …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک اور ریکارڈ ساز دن، 100 انڈیکس میں 1274 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا جہاں 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1673 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار 496 پوائنٹس بنائی۔ بازار میں آج …
ایران کو جوہری بم حاصل کرنے سے روکنے کیلیے سب کچھ کریں گے؛ اسرائیلی وزیرِ اعظم
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری بم حاصل کرنے سے روکنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، وہ تمام وسائل استعمال کروں گا جو کیے جا سکتے ہیں کہ ایران جوہری …
کرم جھڑپیں: مزید 5 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 107 ہوگئی
کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔ چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود 8 روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پولیس کے …
امریکی قانون سازوں، بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
امریکی قانون سازوں، بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ خبر کے مطابق ٹرمپ کی سابق انتظامیہ میں بطور …
امریکا کی پی ٹی آئی مظاہرین سے پرامن احتجاج کی اپیل
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج کریں اور تشدد سے گریز کریں۔ واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔ امریکی ترجمان کا …
مذموم سیاسی مقاصد کیلیے خون ریزی ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے؛ وزیراعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، یہ پُر امن احتجاج نہیں شدّت پسندی ہے۔ رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی انتشار اور خوں ریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، مذموم سیاسی مقاصد کے لیے …