سعودی وزارت حج و عمرہ نے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے تعاون سے رواں سال اردو سمیت 14 زبانوں میں 13 ای گائیڈ بکس جاری کی ہیں جن میں دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو مختلف موضوعات پر رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ یہ ای گائیڈ بکس عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، ترکی، روسی، فارسی، بنگالی، انڈونیشیائی، مالائی، …
پورے بدن کی برقی سرگرمی ناپنے والا پہلا نظام تیار
جنوبی کوریا: انسانی جسم کے برقی سگنل مرض و علاج میں انتہائی مفید معلومات فراہم کرتے ہیں، اب اس ضمن میں ای ای جی اور ای سی جی سے بھی بڑھ کر پورے بدن کی برقی سرگرمیاں نوٹ کرنے والا ایک مشترکہ نظام بنایا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی جامعہ ڈیگو کے ماہرین نے بدن کے اینالوگ سگنل کو ڈجیٹل …
انسٹاگرام کا ریلز کو نمایاں کرنے کے لیے ویڈیو پوسٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ
انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لیے 2020 میں مختصر ویڈیوز کا فیچر ریلز کو متعارف کرایا گیا تھا۔ اب میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی جانب سے تمام ویڈیو پوسٹس کو ریلز میں بدلنے کی آزمائش کی جارہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ دنیا بھر میں محدود تعداد …
گوگل نے کروم اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے پاس ورڈ منیجر کو اپ ڈیٹ کردیا
گوگل نے کروم براؤزر اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے پاس ورڈ منیجر کو اپ ڈیٹ کردیا ہے تاکہ وہ ایپس اور ڈیوائسز میں یکساں انداز سے کام کرسکے۔ صارفین کو بہت جلد کروم یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پاس ورڈ منیجر کے حوالے سے نیا یونیفائیڈ تجربہ فراہم کیا جائے گا تاکہ سائٹس یا ایپس کے پاس ورڈز خودکار طور …
ناسا نے امریکا سے باہر پہلا کمرشل راکٹ لانچ کرکے تاریخ رقم کردی
ناسا نے امریکا سے باہر آسٹریلیا کے خلائی اڈے سے کمرشل راکٹ لانچ کرکے تاریخ رقم کردی۔ یہ ناسا کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب امریکا سے باہر کسی خلائی اڈے سے ’کیپسٹن ‘ نامی کمرشل راکٹ خلا میں بھیجا گیا ہو۔ مذکورہ راکٹ پیر کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اس راکٹ کو …
شمسی توانائی سے میلوں چلنے والی گاڑی مارکیٹ میں آنے کو تیار
آرام دہ اور سستے سفر کے حصول کے لئے دنیا بھر میں انسانوں نے نت نئے طریقے ڈھونڈے اور ایجادات کیں۔ ایندھن کے بعد الیکٹرک گاڑیوں نے لوگوں کی بہت حد تک مشکلات اور خرچے کم کئے لیکن اب اسے مزید آسان کرنے کے لئے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے۔ غیرملکی میڈیا کے …
گوگل کا اپنی 9 سال پرانی میسجنگ سروس بند کرنے کا اعلان
گوگل نے ہینگ آؤٹس استعمال کرنے والے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ گوگل چیٹ پر منتقل ہوجائیں کیونکہ 9 سال پرانے اس پرانے میسجنگ پلیٹ فارم کو ریٹائر کیا جارہا ہے۔ گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہینگ آؤٹس سروس کو نومبر میں ریٹائر کردیا جائے گا۔ بلاگ کے مطابق ہینگ آؤٹس موبائل …
کائناتی تحقیق کے لیے 64 ریڈیائی دوربینوں کو یکجا کردیا گیا
جنوبی افریقا: تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دو نہیں بلکہ 64 ریڈیائی دوربینوں کی قوت ایک ساتھ ملائی گئی ہے۔ اس کا مقصد عمومی طور پر کائنات کے رازوں کو افشا کرنا، ارتقا کو سمجھنا ہے تو بالخصوص دور بہت دور موجود نیوٹرل (چارج کے بغیر) ہائیڈروجن گیس کا پتا لگانا ہے جو بہت ہی نحیف آثار رکھتی ہے۔ اس …
گوگل کا اینڈرائیڈ اور ایپل اسمارٹ فونز ہیک کیے جانے کا دعویٰ
قازقستان: گوگل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اٹلی اور قازقستان میں ایپل اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی جاسوسی کے لیے ایک اطالوی کمپنی کے ہیک کرنے کے لیے آلات کا استعمال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ میلان کی مقامی آر سی ایس لیب نے مخصوص ڈیوائسز کو ہدف رکھتے ہوئے نجی پیغامات اور روابط کی …
ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا
اگر یہ پوچھا جائے کہ دنیا میں لوگ سب سے زیادہ کس ویب سائٹ پر وزٹ کرتے ہیں تو بلاشبہ اس کا جواب گوگل ہی ہوگا۔ کیونکہ لوگ انٹرنیٹ پر کچھ بھی سرچ کرنے کے لیے گوگل کا ہی رخ کرتے ہیں۔ مگر حیران کن طور پر 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل کی بجائے …