غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی افغانستان میں تین بڑی زبانوں میں چلنے والی نشریات کو بند کردیا۔ ی بی سی کا کہنا ہے کہ نشریاتی ادارے کی پشتو، فارسی اور ازبک زبان میں چلنے والی نشریات کو بند کردیا گیا ہے جب کہ طالبان نے بین الاقوامی براڈ کاسٹرز …
حکومت گرانے کی ‘غیر ملکی فنڈڈ سازش’ ہے، تحریری طور پر ثبوت موجود ہے: وزیر اعظم عمران
وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد کا اقدام ان کی حکومت کے خلاف مبینہ "غیر ملکی فنڈڈ سازش” کا حصہ ہے جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بیرون ملک سے متاثر کرنے سے انکار پر ان کی حکومت کے خلاف رچی گئی تھی۔ انہوں نے یہ الزامات اپنی پارٹی کے …
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی امور بلوچستان شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ …
امریکا میں موجود افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ نے اپنا کام بند کردیا
امریکا میں موجود افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ نے اپنا کام بند کرتے ہوئے املاک کی تحویل امریکی محکمہ خارجہ کو سونپ دی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے امریکی بینکنگ نظام میں موجود افغان اثاثے منجمد کرنے کے اقدام کے باعث سفارتی مشن کو سخت مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ پابندیوں کی وجہ سے متعدد …
پاکستانی خاتون سمیرا بھارتی قید سےرہا، چار سالہ بیٹی کے ساتھ پاکستان واپس پہنچ گئیں
اسلام آباد: ایک پاکستانی خاتون سمیرا رحمان، جو تقریباً چار سال سے بھارت کے شہر بنگلور کے ایک حراستی مرکز میں قید تھیں، بالآخر اپنی چار سالہ بیٹی ثنا فاطمہ کے ساتھ پاکستان واپس پہنچ گئیں۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی، جنہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارتی حکام نے سمیرا کی رہائی کے لیے تمام رسمی …
سعودی عرب میں مساجد سے نماز کی براہ راست نشریات پر پابندی
ریاض: سعودی عرب میں مساجد سے نماز کی براہ راست نشریات پر پابندی اور اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی آواز مدھم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسلامی امور کی وزارت کی جانب سے مساجد کو رمضان کی تناظر میں ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت مساجد میں آؤٹ ڈور لاؤڈ اسپیکر کا …
چین، بھارت کا سرحد پر کشیدگی روکنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے بھارتی ہم منصب اور مشیر قومی سلامتی سے ملاقات میں سرحد میں تعینات ہزاروں سپاہیوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سبرامینم جے شنکر نے صحافیوں کو چین اور بھارت کے عہدیداروں کے درمیان …
جدہ میں تیل کی ترسیل کے اہم اسٹیشن پر حوثی باغیوں کا حملہ
جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ آگ ان کے کیے گئے حملوں میں سے ایک کی وجہ سے بھڑکی۔ سعودی حکومت کی جانب تصدیق کی گئی ہےکہ حوثی باغیوں کے ایک حملے کے نتیجے میں آئل ڈپو میں آگ بھڑکی۔ …
یوروپی یونین نےروس پر اپنا انحصار کم کر نے کے لیے امریکہ کے ساتھ گیس معاہدۃ طے کرلیا
امریکہ نے جمعہ کو کہا کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اس سال یورپ کو کم از کم 15 بلین کیوبک میٹر زیادہ مائع قدرتی گیس فراہم کرنے کے لیے کام کرے گا، جو کریملن کے یوکرین پر حملے کے بعد روسی توانائی کی برآمدات پر بلاک کا انحصار ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔ وائٹ ہاؤس نے …
امریکا کی پہلی خاتون وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ انتقال کرگئیں
امریکا کی پہلی خاتون وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ 84 برس کی عمر میں کینسر کے سبب انتقال کرگئیں۔ بچپن میں دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے آبائی علاقے چیکوسلواکیہ میں نازیوں کے مظالم جان بچا کر فرار ہونے والی اور بعد ازاں امریکا کی پہلی خاتون وزیر خارجہ اور پاپ کلچر کے حقوق نسواں کی آئیکن بننے والی میڈلین البرائٹ …