بھارتی عدالت نے احمد آباد دھماکوں کے کیس میں 38 ملزمان کو سزائے موت اور 11 کو عمر قید سنادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی اسپیشل کورٹ نے 26 جولائی 2008 کو احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے کیس کا فیصلہ سنایا۔ ان دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے جب کہ …
برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، 100 افراد ہلاک
برازیل کے شہر پیٹرو پولس میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 100 کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہاڑی علاقے میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، درجنوں مکانات تباہ ہو گئے اور گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر چیز …
یوکرین پر حملہ، امریکی صدر کی روس کو پابندیاں لگانے کی دھمکی
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکا اس پر پابندیاں عائد کر دے گا۔ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو پابندیاں تیار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کو اب تک یوکرین کی سرحد …
دبئی میں کورونا کی پابندیاں آج سے بتدریج ختم کرنے کا اعلان
دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے آج سے کورونا کی پابندیاں بتدریج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔کورونا کیسز میں کمی کے بعد دبئی حکومت نے 15 فروری سے پابندیاں بتدریج ختم کرنے کا اعلان کیا۔کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد دبئی کے سنیماگھروں میں آج سے مکمل گنجائش کےساتھ فلم دیکھنےکی اجازت مل گئی ہے۔ اس کے …
روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا: پینٹا گون
واشنگٹن : امریکی محکمۂ دفاع پینٹا گون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔امریکی محکمۂ خا رجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کشیدگی کے خاتمے کا واضح اشارہ دیکھنے میں نہیں آیا، روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر فوجیوں کی تعداد …
امریکی نیوی انجینئرکاجوہری آبدوز کے رازبیچنے کا اعتراف
واشنگٹن: امریکی بحریہ کے انجینئیرنے جوہری آبدوز کے راز بیرون ملک فروخت کرنے کی کوشش کا اعتراف کرلیا۔امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی نیوی کے 43 سال کے انجینئیرجوناتھن ٹوئیبی نے فیڈرل کورٹ میں جوہری آبدوزکے رازبیرون ملک فروخت کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کرلیا۔محکمہ انصاف کے مطابق جوناتھن نے 2012 میں ایک غیرملکی …
واٹس ایپ اسٹیٹس نے خاتون کی جان لے لی
نئی دہلی : پڑوسی ملک بھارت میں واٹس اپ اسٹیٹس کے جھگڑے نے 48 سالہ خاتون کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطاباق ریاست مہاراشٹر میں کالج جانے والی ایک 20 سالہ لڑکی پریتی پرساد نے اپنے موبائل فون پر ایک واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا تھا جوکہ اس کے 17 سالہ دوست کو پسند نہیں آیا۔17 سالہ نوجوان …
ہالی وڈ فلم ڈیتھ آن دی نائل نے رواں ہفتے ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر کما لئے
لاہور: ہالی وڈ فلم ڈیتھ آن دی نائل فلم بینوں کو بھا گئی، ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر رواں ہفتے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ قدیم مصرکے دریائے نیل پر لگژری شپ میں قتل کا معمہ، جرم کے گرد گھومتی فلم ڈیتھ آن دی نائل نے سینما گھروں پر راج قائم کر لیا، ویک …
پہلی بار عرب مملک میں اسرائیلی فوجی افسر کا تقرر
منامہ: بحرین نے اسرائیلی بحریہ کے اعلیٰ افسر کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعیناتی خطے میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب ممالک کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی بحرین میں کی گئی …
کشمیرسے اظہاریکجہتی کے بعد بھارت میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پرہندوانتہا پسندوں کا حملہ
نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں ہندو انتہا پسندوں مظاہرین نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ جموں و کشمیرسے اظہار یکجہتی کی پاداش میں متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ملکیت والے اسٹورز کو بند کرادیا۔واضح رہے کہ 5 فروری (یوم کشمیر) کے موقع پر پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں ہنڈائی موٹرز، کِیا موٹرز، فاسٹ فوڈ چین ڈومینو پیزا، پیزا ہٹ اور …