روم: سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ کو اٹلی نے پناہ دے دی، شربت گلہ کو عالمی جریدے کے سرورق پر آنے پر دنیا بھر میں شہرت ملی تھی۔اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ افغان شہری شربت گلہ روم پہنچ گئی، حکومتی انخلا کے پروگرام کے تحت شربت گلہ کے اٹلی جانے کا انتظام کیا گیا۔افغانستان میں کام کرنےوالی …
ایک ہی وقت میں ڈرون، اڑن طشتری اورہوائی ٹیکسی
نیویارک: اس میں ایک شخص بیٹھ سکتا ہے، یہ دم پر کھڑا ہوجاتا ہے، سیدھا اڑتا اور بیٹھتا ہے، اس کی شکل اڑن طشتری جیسی ہے اور یہ ڈرون بھی ہے۔ جس طرح سپرمین سیدھا اڑتا اور اترتا ہے۔ اگرچہ گزشتہ پانچ چھ برس سے انسان بردار ڈرون کے دلچسپ ڈیزائن سامنے آتے رہے ہیں لیکن زیویا نامی کمپنی نے …
سعودی سائنسدانوں نے ہوا سے آکسیجن جذب کرنے والا ’ذہین‘ وینٹی لیٹر بنا لیا
ریاض :سعودی عرب کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ’ذہین‘ اور مختصر وینٹی لیٹر بنا لیا ہے جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے اور مریض کی ضرورت کے مطابق آکسیجن کی مقدار میں کمی بیشی کرتا رہتا ہے۔ یہ کارنامہ ’جامعۃ الملک عبداللہ للعلوم والتقنیہ‘ (کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے احد سیّد اور ڈاکٹر عدنان قمر نے …
قذافی کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد
تریپولی: لیبیا الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے معمر قذافی کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، اقوام متحدہ نے لیبیا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن لیبیا نے سیف الاسلام قذافی کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اعلان کیا، خلیفہ ہفتر سمیت دیگر امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی …
انگلینڈ جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 27 ہلاک
پیرس : فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ 26 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کےساحل پرپیش آیا ۔فرانسیسی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا …
ورچوئل کانفرنس, بائیڈن نے چین کو نہیں بلایا
واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے جمہوریت پر بات کرنے کے لیے 110ممالک کو ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، جبکہ چین کی بجائے تائیوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن …
سری لنکا میں کشتی الٹ گئی،4بچوں سمیت6افراد
کولمبو: سری لنکا میں کشتی الٹنے سے4بچوں سمیت6افراد ہلاک ہوگئے۔سری لنکن نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی الٹنے کا واقعہ مشرقی علاقے میں پیش آیا۔کشتی الٹنے سے4بچوں سمیت 6افراد ہوگئے جبکہ 12افراد کوبچالیا گیا۔ڈوبنے والے متعدد افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔کشتی گنجائش سے زائد افراد سوارہونے کے باعث الٹی۔
بھارت میں تنخواہ مانگنے پردلت مزدورکا ہاتھ کاٹ دیاگیا
نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندی کا ایک اورواقعہ۔اعلی ذات کے ہندومالک نے نچلی ذات کے مزدورکا ہاتھ کاٹ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں اعلی ذات سے تعلق رکھنے والے ہندومالک نے تنخواہ مانگنے پردلت مزدورکا ہاتھ کاٹ دیا۔ دلت مزدورکوزیادہ خون بہہ جانے کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔دلت مزدورکے رشتے داروں کا کہنا تھا …
بنگلادیش کیخلاف سیریز جیتنے کے باوجود بھی پاکستان کو ٹرافی کیوں نہ ملی؟
ڈھاکہ : پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جوکہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنے کے بعد بنائی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹرز ونرز کے بورڈ کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اُن کے پاس سیریز جیتنے پر ملنے والی ٹرافی …
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ابھینندن کا ٹوئٹر پر مذاق بن گیا
اسلام آباد : بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا بھارتی حکومت کی جانب سے ’ویر چکرا‘ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ابھینندن کو بھارتی حکومت کی جانب سے ’ویر چکرا‘ ایوارڈ ملنے کے بعد سے ہیش ٹیگ ابھینندن ورتھمان (AbhinandanVarthaman#) ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ پاکستانیوں …