بیجنگ : امریکا کے صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ورچوئل ملاقات کو چینی سرکاری میڈیا نے بے تکلف، تعمیری، اہم اور نتیجہ خیز قرار دیدیا ہے۔چینی صدر نے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے، تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور خبردار کیا کہ اگر تائیوان کی آزادی کی حامی قوتوں نے سرخ لکیر …
بھارتی اداکارائیں جو کاروباری شخصیت بھی ہیں
دہلی : بھارتی فلم انڈسٹری کی متعدد فنکارائیں اداکاری سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے بھی منسلک ہیں جن میں سیاست، کھیل سمیت کاروبار بھی شامل ہے۔بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور 9 اداکارائیں جو منجھی ہوئی اداکارہ ہونے سمیت کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں، ان میں سر فہرست پریانکا چوپڑا ہے۔ پریانکا چوپڑا ناصرف اداکاری بلکہ کاروبار بھی …
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
سرینگر: مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔بھارتی فوج کا اہلکار دیپک سنگھ مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں تعینات تھا جہاں اس نے …
راج کمار راؤ کی شادی کے مقام کی قیمت کتنی ہے؟
دہلی : بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا کی شادی کی تقریبات کے لیےچندی گڑھ میں اوبرائے سکھ ولاز سپا ریزورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، راجکمار راؤ اور پترلیکھا کی شادی کی شاندار تقریبات چندی گڑھ کے اوبرائے سکھ ولاس سپا ریزورٹ میں ہوں گی، اس ریزورٹ کی ایک …
انگلینڈ، اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکا، 1شخص ہلاک
لندن : انگلینڈ کے شہر لیورپول میں اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے افراد کی عمریں 21،26 اور 29 برس ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جس …
جمائما کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ کروڑوں کے ٹیکس نا دہندہ نکلے
لندن : وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ کروڑوں کے ٹیکس نا دہندہ نکلے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گولڈ اسمتھ خاندان کی اسپین میں 2 پراپرٹی کمپنیوں پر ٹیکس اور جرمانوں کی مد میں 2 کروڑ 40 لاکھ یورو واجب الادا ہیں۔ اسپین کی عدالت نے گولڈ اسمتھ خاندان کی پراپرٹیزکی ڈیل …
بنگلہ دیش کو 11 فیصد رقبہ سمندر میں ڈوبنے کے خدشات
ڈھاکہ: گلاسگو ماحولیاتی معاہدے کو بنگلہ دیش نے مایوس کن قرار دے دیا، 2050 تک بنگلہ دیش کا گیارہ فیصد رقبہ سمندر میں ڈوب سکتا ہے۔گلاسگو میں گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وفد کےسربراہ سلیم الحق نے کہا کہ انہیں گلاسگو معاہدے سے شدید مایوسی ہوئی، معاہدے میں اچھی چیزیں ہوں گی لیکن ہمارے لیے نہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی …
8 سالہ بچے کا بابراعظم کو خط، کپتان نے خواہش پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی
8 سالہ محمد ہارون سوریا نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خط لکھا، خط میں بچے نے بابر اعظم اور ٹیم کی تعریف کی اور تمام کھلاڑیوں سے کے آٹو گراف مانگے جس پر بابر اعظم نے بچے کی خواہش پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بچے …
امریکی چڑیا گھرمیں 2شیر،6چیتے کورونا کا شکار
واشنگٹن۔: امریکی ریاست میزوری میں آٹھ شیروں اورچیتے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سینٹ لوئس کے چڑیا گھرمیں کورونا کا شکارہونے والوں میں دوافریقی شیر،دوبرفانی چیتے اورچارچیتے شامل ہیں۔ کورونا سے متاثرشیراورچیتوں میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔چڑیا گھرحکام کا کہنا ہے کہ کورونا سےمتاثرشیراورچیتوں کوجانوروں کے لئے مخصوص کورونا ویکسین کے دوڈوزلگائے جاچکے …
دلی میں فضائی آلودگی،دودن کا لاک ڈاؤن لگائیں،بھارتی سپریم کورٹ
نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی قابو سے باہرہوگئی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دلی میں فضائی آلودگی کا بحران شدید ہونے پرمرکزی اورصوبائی حکومتوں کی سرزنش کی۔دلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کیخلاف سترہ سال کے طالب علم کی درخواست کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ کے اسپشل بینچ کا کہنا …