نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کی وجہ سے اس فیصلے سے کراچی کے صارفین کے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے …
روسی میزائل حملے؛ امریکا کا یوکرین کو ایئرڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کا وعدہ
واشنگٹن/کیف: گزشتہ روز روس کے کیف سمیت 7 بڑے شہروں میں میزائل حملوں کے جواب میں امریکا نے یوکرین کو میزائل فضا میں ہی تباہ کرنے والا ایئرڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور جدید فضائی …
وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، جوبائیڈن کا سیلاب زدگان کی امداد کے عزم کا اظہار
77th session of the United Nations General Assembly (UNGA).Salman Sufi اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر یہ ملاقات امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے عشایے کے موقع پر ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں …
امریکا میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے سے منع کر دیاگیا
جنوب مغربی امریکا میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹ ویو کے پیش نظر کیلی فورنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے سے منع کر دیاگیا جبکہ کیلی فورنیا نےکچھ روز پہلے ہی پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں بندکرنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب امریکن پبلک پاور ایسوسی ایشن کاکہنا …
سابق شوہر نے برٹنی اسپیئرز کی چونکا دینے والی ویڈیو شیئر کردی
امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے سابق شوہر کیون فیڈرلائن نے ان کی چونکا دینے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔ کیون فیڈرلائن نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو دیے گئے انٹرویو میں برٹنی اسپیئرز پر بچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کرنے کے جو الزامات لگائے تھے، اُنہیں ثابت کرنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو …
نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں اور2 افغان مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔ Police had arrested 51-year-old Muhammad SyedAlbuquerque-area mosques امریکی پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ محمد سید کو 2پاکستانیوں …
روہڑی؛ جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش
سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم کے جلوس میں مذہبی رسم کی ادائیگی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے سندھ کے شہر روہڑی میں اہل تشیع برادری کے نو محرم الحرام کے جلوس میں مذہبی رسم ضریح اقدس کی انجام دہی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں …
روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر 233 روپے تک پہنچ گیا
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 233 کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں مقامی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 229 روپے 88 پیسے پر بند ہوئی تھی جبکہ روپے کی قدر …
ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں شکست تسلیم کرلی
مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی اور حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی فتح کو تاریخی قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو تاریخی …