سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پاگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔ …
وعدے کے مطابق حکومت بننے کے 2 ہفتوں ہی میں حاضر ہوا ہوں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، قائمقام گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ دوران اجلاس گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق حکومت بننے کے 2 ہفتوں کے دوران ہی حاضر ہوا ہوں۔ انہوں نے …
لندن، نواز شریف کی دعوتِ افطار میں بلاول بھٹو کی شرکت
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوتِ افطار میں شرکت کی۔ دعوت افطار کے موقع پر نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ افطار ڈنر میں پیپلزپارٹی کی شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ نے بھی شرکت کی …
غلطی ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے فوری انتخابات کروائیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ غلطی کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے فوری انتخابات کروائیں، ہم جب تک جدوجہد کریں گے تب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا۔ عمران خان نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اشارہ بھی دے دیا، عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا …
پنجاب اسمبلی میں مار پیٹ، وڈیوز سے چہروں کی شناخت
پنجاب اسمبلی میں مار پیٹ میں پیش پیش چہروں کی شناخت ہونے لگی ہے، مختلف وڈیوز سامنے آنے لگیں۔ وڈیوز کے مطابق ارکان نے پولیس اہلکار کے ساتھ کھینچاتانی کی، دھکے دیے اور انہیں گھیر کر مار پیٹ کی۔ تحریک انصاف کی جھنڈا بردار خاتون ایم پی اے پولیس اہلکار کو کالر سے پکڑکر کھینچتی رہیں، پھر ساتھی خواتین کے …
عمران خان کا بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ آئیں سازش کو ناکام بناکر ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرونی مداخلت کے تحت حکومت کی تبدیلی کی ساز ش کی …
روسی جنگی جہاز کو آگ لگنے سے شدید نقصان
روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود میں روسی جنگی جہاز کو گولہ بارود میں آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ غیرملکی خبر رساں اداے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاز کے تمام عملے …
احسن اقبال کا لیٹرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے لیٹرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نئی حکومت اس بات کی انکوائری کروائے گی کہ کیوں ایک سفارتی کیبل کو سازشی خط قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی سفارتکار سے 7مارچ …
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2.5 فیصد اضافہ کردیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت شرح سود میں 250 بیسس پوائنٹس یعنی 2.5فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس سے شرح سود 12.25 فیصد ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ پچھلے کچھ …
پاکستان مخالف مناظر دکھانے پر کویت نے بھارتی فلم پر پابندی عائد کردی
خلیجی ملک کویت نے بھارتی کی آنے ایکشن ہارر فلم میں پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی نمائش پر ملک میں پابندی عائد کردی۔ بھارتی اخبار کے مطابق کویت نے تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف ’وجے‘ کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ میں فلمی تجزیہ …