اسلام آباد: پاکستان کے محسن ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے، ان کی عمر 86 برس تھی۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شب پھیپھڑوں کے عارضے کے سبب ان کی طبعیت خراب ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی جان توڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ …
چھ ویکسین لگوانے والے مسافروں کو امریکا آنے کی اجازت
واشنگٹن: اقوام متحدہ کی منظور کردہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والے عالمی مسافروں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکا آنے دیا جائے گا۔کورونا، 46 جاں بحق، ویکسین کی قلت برقرار، کیسز پھر بڑھنے لگےامریکی ریگولیٹر …
امریکہ میں 7 سالہ مسلمان بچی کا نقاب ٹیچر نے زبردستی اتار دیا
واشنگٹن: امریکا کی ریاست نیو جرسی میں 7 برس کی مسلمان بچی کا نقاب اسکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق میپل ووڈ سے تعلق رکھنے والی 7 برس کی سمیہ دوسری جماعت کی طالبہ ہے اور ہر روز اسکارف پہن کر اسکول جاتی تھی، ٹیچر نے کلاس میں حجاب اتارنے کا کہا، بچی کے منع کرنے پر …
سعودی عرب مکمل ویکسین کے بغیر عمرہ ادائیگی پر پابندی
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی منظور شدہ کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والوں کی عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد، مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ میں داخلے اور نماز ادائیگی کی بھی اجازت نہیں ملے گی، نئے فیصلے کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق عرب خبر رساں ادارے العربیہ نیوز میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق …
پاکستانی ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسلام آباد:ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملکی ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کا نوٹس لے لیا۔ تصدیقی مہم مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ ووٹر لسٹوں میں گڑ بڑ پر ڈائریکٹر ایم آئی …
پینڈورا پیپرز میں شامل 7سوپاکستانیوں کے خلاف تحقیقات شروع
اسلام آباد: پینڈورا پیپرز میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پینڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کی غیر ملکی آف شور کمپنیاں رکھنے کے شواہد سامنے آئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپر کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ اعلی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات شروع …
سعودی عرب کے ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ
ریاض:سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے شہر جازان میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے …
چین کا تائیوان کو ہر حال میں دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا اعلان
بیجنگ : چین کے صدر شی چن پنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کو دوبارہ چین کا حصہ بنانے کا عمل ضرور پورا ہو کر رہے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا عمل پرامن طریقے سے ہو گا لیکن ساتھ ہی …
پی آئی اے کا برطانیہ اور یورپ کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ
کراچی: پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی ممالک کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے نے چارٹر طیارہ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق چارٹرڈ پروازوں کیلئے سروس نومبر سے اپریل 2022 تک کیلئے درکار ہے۔ ایوی ایشن کمپنی کے پاس ایاٹا کا آپریشنل آڈٹ آپریٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار …
وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی
.اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات کے باعث ان کا دورہ دبئی ملتوی ہو گیا،،صدر مملکت عارف علوی دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی ایکسپو میں شرکت کرنا تھی،،وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث صدر مملکت عارف علوی ایکسپو 2020 میں شریک ہوں گے،صدر عارف علوی پاکستانی پویلین کا دورہ کریں گے۔