انقرہ: صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنے تمام فوجیوں اور شہریوں کو افغانستان سے بحفاظت نکال لیا ہے البتہ ایک چھوٹا سا تکنیکی گروپ اب بھی کابل میں موجود ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارے تمام فوجی اور شہری وطن واپس آ گئے ہیں۔ تکنیکی امور میں …
اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن سے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور ایران کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں ایران …
بنگلہ دیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 21ہلاک ،50لاپتہ
ڈھاکہ: بنگہ دیش میں دریا میں مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 21 مسافر ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہوگئے، حکام کے مطابق مسافر کشتی کے کارگو جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں دریا میں ڈوب گئی جس میں 100 سے زائد افراد سوار تھے۔بنگلادیشی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد افراد …
سمندری طوفان’اڈا‘ آج امریکی گلف کوسٹ سے ٹکرائے گا
گلف کوسٹ : سمندری طوفان اڈا آج امریکی گلف کوسٹ سے ٹکرائے گا۔ طوفان کے باعث بلند سمندری لہروں، طوفانی بارشوں اور 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔حکام نے طوفان کو انتہائی خطرناک بھی قرار دے دیا ہے، طوفان سے لوزیانا اور مسیسپی کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔غیرملکی میڈیا …
بھارت میں کمزور اقلیتیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا
نئی دہلی : بھارت میں کمزور اقلیتوں پر ظلم اب معمول بنتا جارہا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر نیمچھ میں طاقت کے نشے نے بااثر افراد کو اندھا کردیا۔علاقے کی سرپنچ کے شوہر سمیت چار بااثر افراد نے دلت نوجوان کو چوری کے شبہے میں ٹرک سے باندھ کر سڑک پر بے دردی سے گھسیٹا، یہاں تک کہ نوجوان نے …
پاکستان نے افغانستان سے 7ہزار 6سو افراد کا انخلا کیا
اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اب تک زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعے افغانستان میں پھنسے سات ہزار چھ سو پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کا انخلا کیا ہے۔پی آئی اے نے اب تک کابل کے ہوائی اڈے سے اہم بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے عملے سمیت چھ ہزار پانچ سو اٹھتر افراد …
افغانستان میں بھارت کی تاریخی انٹیلی جنس ناکامی :سابق بھارتی جنرل
نئی دہلی: انڈین آرمی کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا کے حقیقی ارادوں، طالبان کی طاقت اور بدعنوان منتخب حکومت کی کمزوریوں کا صحیح اندازہ لگانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے خود ہی مشکل میں پھنس گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مضمون میں انہوں نے کہاکہ ہمارے سفارت کار یہ …
شراکت داری پر مبنی عبوری حکومت کے لئے طالبان کی شوریٰ کا اجاس طلب
کابل : طالبان افغانستان میں شراکت داری پر مبنی عبوری حکومت بنانے کی تیاری کررہے ہیں، نئی عبوری حکومت تمام نسلوں اور قبائلی رہنماؤں پر مشتمل ہوگی۔آئندہ حکومت کی ہیئت اور وزراء کی نامزدگی کے لیے شوریٰ عالی کا اجلاس طلب کرلیاگئیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک درجن رہنماؤں کے نام اس وقت نئی عبوری حکومت کے لیے زیرغور …
پاکستان کی مدد سے مزار شریف میں ایئر برج بنائیں گے، عالمی ادارہ صحت
اسلام آباد:عالمی ادارہِ صحت نے کہا ہے کہ مزار شریف میں ایئر برج بنانے کی کوشش کریں گے۔ ایئر برج پاکستانی حکومت کی مدد سے اگلے دو سے تین روز میں بنائیں گے۔ جینوا سے ڈبلیو ایچ او حکام کے مطابق افغانستان میں طبی سامان کی بہت ضرورت ہے اور وقت کے ساتھ طبی سامان کی ضرورت میں اضافہ دیکھنے …
قازقستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکے،69ہلاک وزخمی
نورسلطان: قازقستان کے فوجی اڈے پر پے در پے ہونے والے 10 خوف ناک دھماکوں میں 9 اہل کار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈہ 10 خوف ناک دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوف ناک آگ بھڑک اُٹھی اور فضا میں دھوئیں کے …