عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کی ہےکہ کورونا وبا ابھی خاتمے کے قریب نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ کووڈ 19کی وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کورونا کے نئے ویرینٹ بی اے5 سے نمٹنے …
پا کستان میں کورونا وائرس کی شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی، مزید ایک مریض جاں بحق
پا کستان میں کورونا وائرس کی شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی ، عیدالاضحیٰ کی تقریبات اور مون سون کی بارشوں کے درمیان کووِڈ 19 کے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 255 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید ایک شخص انتقال کر گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد …
امریکا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آگئی، جس نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
ممبئی: بھارت اور امریکا سمیت کئی ممالک میں کورونا وائرس کی ایک قسم سامنے آگئی، جس نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا سمیت مختلف ریاستوں میں اومی کرون کی نئی قسم بی اے 2.75 رپورٹ ہوئی ہے اور یہ وائرس تیزی سے پھیلتا دکھائی دے رہا ہے۔ امریکی ریاست منیسوٹا …
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 7 اموات
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں 6 افراد کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ ایک ہلاکت خیبرپختونخوا میں ہوئی۔ علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 22 ہزار …
کورونا: حج سے وطن واپس آنیوالے حاجیوں کے ائیرپورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
حکومت نے ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حج آپریشن کےبعد اہم فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹرحج نے ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حج سے واپسی پرحاجیوں کا ائیرپورٹس پر ر یپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے سول ایوی ایشن …
منکی پاکس 58 ممالک تک پھیل چکا، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ مئی کے آغاز میں یورپ سے شروع ہونے والی بیماری منکی پاکس گزشتہ دو ماہ کے دوران دنیا کے 58 ممالک تک پھیل چکی اور اب تک اس کے 6 ہزارمصدقہ کیسز رپورٹ سامنے آ چکے۔ ابتدائی طور پر 1970 کے بعد افریقہ کے مغربی حصے میں بندروں میں پائی …
وائرس انسانوں کو مچھروں کے لیے مزید پُرکشش بنا دیتے ہیں، تحقیق
کنیکٹیکٹ: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کچھ وائرس جسم کی بو کو بدل کر مچھروں کے لیے زیادہ پُرکشش بنا سکتے ہیں۔ امریکا کی یونیورسٹی آف کنیکٹِیکٹ میں اِمیونولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر پینگہوا وینگ نے ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو بتایا کہ مچھر دنیا کے مہلک ترین جاندار ہیں جو ہر سال ملیریا، زِکا، ڈینگی، چِکنگُنیا …
کورونا چینی نہیں امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا، امریکی پروفیسر کا دعویٰ
امریکی پروفیسر جیفری ساکس نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس چینی نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا تھا۔ ایک بیان میں امریکی پروفیسر جیفری ساکس نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس امریکا کی بائیو ٹیکنالوجی لیب میں تیار کیا گیا۔ واضح رہے کہ جیفری ساکس کو ٹائم میگزین 2 بار دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست …
منکی پاکس کے کیسز میں اضافے پر ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی
نیویارک: یورپ میں تیزی کے ساتھ منکی پاکس کے کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو وبا سے نمٹنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یورپ میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، جس کے …
پنجاب میں کورونا کی بڑھتی شرح، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 87 کا تعلق لاہور سے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےمیں کورونا کے 6 ہزار 803 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سب سے زیادہ کورونا کے 87 مریض لاہور میں رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد جب کہ لاہور …