پاکستان میں کورونا کے دوبارہ سر اٹھانے کے خدشات بڑھنے لگے، پاکستان میں تقریباً 700 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.9 فیصد ہوگئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 694 نئے کورونا وائرس کیسز ریکارڈ کیے گئے جو گزشتہ روز 641 تھے۔ مثبت کیسز …
بلی سے انسان میں کورونا وائرس منتقل ہونےکی تصدیق
تھائی لینڈ میں پالتو بلی سے مالکن میں کووڈ منتقل ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ بلیاں دیگر بلیوں میں وائرل انفیکشن پھیلانےکا باعث ہوسکتی ہیں لیکن بلی سے انسان میں انفیکشن کی منتقلی کا واقعہ یقیناً اس سے قبل آپ نے نہیں سنا ہوگا۔ ب تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں کو …
کراچی میں کورونا کی شرح 19 فیصد سے زائد ریکارڈ
کراچی میں کورونا وائرس کی مثبت شرح میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2043 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 390 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 19.09 فیصد رہی۔ محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مجموعی طورپرکوروناکی شرح 7.29 فیصد ریکارڈ …
ترک ڈاکٹرز نے 9 گھنٹے میں جڑواں بچوں کو الگ کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا
ترکی کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے 3D ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جڑواں بچوں کو نو گھنٹے سے کم وقت میں کامیابی کے ساتھ الگ کردیا۔ سرجنز کے اس نوعیت کے تیز ترین آپریشن نے عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق الجزائر میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے جو کہ سینے کی ہڈی …
ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 2 افراد انتقال کرگئے
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے جب کہ 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روز 13 ہزار 759 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد سامنے آئی۔ این آئی ایچ کےمطابق کورونا کے 85 مریضوں …
پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، دورانِ سفر ماسک پہننا لازمی قرار
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث دو افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.85 فی صد پہنچ گئی جس پر ملک بھر میں سفر کے دوران ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 382 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی …
کووڈ ویکسین نے عالمی سطح پر تقریباً دو کروڑ لوگوں کی زندگیاں بچائیں، تحقیق
لندن: محققین کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کی ویکسین نے عالمی سطح پر تقریباً دو کروڑ لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ برطانیہ کے امپیریئل کالج لندن میں ہونے والی یہ نئی تحقیق 185 ممالک کے ویکسینیشن کی شرح، کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور اضافی اموات کے ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی تھی۔ تحقیق کے رہنما اولیور واٹسن کا …
لاہور کی مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی
لاہور کی مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ادویہ ساز ادارے کے مطابق بخار کی گولی اور خون پتلا کرنے والی دوا سمیت 41 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ صدر پی پی ایم اے منصور دلاور کا کہنا ہے کہ بخار کی گولی پر خرچہ 2 روپے 35 پیسے آتا ہے، بازار میں بخار …
برطانیہ میں پولیو وائرس 22ملکوں سے ہو کر پہنچنے کا امکان
برطانیہ میں گزشتہ چار دہائیوں میں پہلی بار لندن میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلنے کے بعد اس حوالے سے پاکستان پر شک کیا جا رہا ہے کہ شاید اس وائرس کے انگلینڈ پہنچنے کا ذریعہ پاکستان ہے۔ تاہم، اسلام آباد میں صحت کے حکام کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ میں پایا جانے والا ’ویکسین سے …
خیبرپختونخوا میں لمپی اسکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
پشاور: خیبرپختونخوا میں 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹرعالم زیب نے جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مویشیوں میں لمپی اسکن کے کیسز سامنے کے بعد انتظامیہ ویٹرنری ٹیم کی مدد سے ترکی سے درآمد ویکسین کے 50 ہزارٹیکے جانوروں کو لگوا چکی ہے۔ انہوں نے کہا …