اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح ہے، اسد مجید پر دباؤ کی خبریں بے بنیاد ہیں، امریکی سفارت کار کو قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلے کے مطابق احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ …
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں سنانے کا حکم معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں سنانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہمارے اکاؤنٹس کی کافی …
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت، عدالت نے ای سی ایل رولز طلب کر لیے
لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت کے ای سی ایل رولز طلب کر لیے۔ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے …
آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدے نبھائیں گے، مفتاح اسمٰعیل
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے جانے والے تمام معاہدے نبھائیں گے کیونکہ یہ معاہدے کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ حکومت پاکستان نے کیے تھے۔ وزیرِمملکت عائشہ غوث پاشا اور امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کے ہمراہ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر …
پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے کرتارپور راہداری سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا سختی سے مسترد
دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو اولین ترجیح دے رہا ہے پاکستان نے کرتارپور راہداری کو کاروباری ملاقاتوں کے لیے استعمال کرنے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، کرتارپور راہداری کو کاروباری ملاقاتوں کے …
آئی ایم ایف پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی توسیع پر رضامند
آئی ایم ایف پاکستان کے قرض پروگرام کی توسیع پر رضامند، سبسڈیز فوری واپس لینےکا مطالبہ – بین الاقوامی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کو ایک سال کی توسیع پر رضامندی ظاہرکردی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات پر بات چیت جاری ہے، پاکستان آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح پر بات چیت آئندہ …
وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق
پاکستان کے نئے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ایندھن کی سبسڈی کو کم اور کاروباری ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو ختم کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف کی سفارشات سے اتفاق کیا ہے اور بحران زدہ معیشت کو فروغ دینے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کرنے کا عہد کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ …
الیکشن کمیشن کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرنے کا اعلان
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل سے جاری ہے جو بلاتعطل 3 اگست تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن …
پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ ہوگی
پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کی عدالت کی کارروائی کوٹرائل کے طورپر محدود پیمانے پربراہ راست دکھایا جائے گا۔ ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پرکوئی بھی عدالتی کارروائی لائیو دیکھ سکے گا۔لائیو اسٹریمنگ کے لئے …
صدر عارف علوی نے کابینہ کے چار نئے اراکین سے حلف لے لیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو ایوان صدر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کے تین وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت سے حلف لیا۔ صدر مملکت نے پہلی بار نئی حکومت کے ارکان پر مشتمل تقریب کی سربراہی کی۔ صدر نے اس سے ایک دن پہلے اس وقت کے شہباز کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری …