وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن جا رہے ہیں جہاں ان کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکام سے قرض کی سہولت کی بحالی کے لیے ملاقات متوقع ہے جو رواں ماہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے قبل از وقت ختم ہونے کے بعد رک گئی تھی۔ اتحادی سیٹ اَپ …
گورنرہاؤس پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کوپریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی
ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کوپریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور شفقت محمود نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنا تھی جس کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے تھے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ پریس …
وزیراعظم کا عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر …
سیکیورٹی خدشات’: عمران خان کو لاہور جلسے سے ویڈیولنک خطاب کی تجویز
لاہور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطیاب سلطان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو تجویز دی ہے کہ لاہور جلسے میں ‘سیکیورٹی خدشات’ ہیں اس لیے سابق وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک خطاب کریں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ‘سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے موصول ہونے والے شدید خطرات کی …
سابقہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی پر رپورٹ جاری
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نو منتخب حکومت نے سابقہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 4 سالہ معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی جس میں 2013 سے 2018 تک کی لیگی حکومت اور 2018 میں آنے والی تحریک انصاف کی حکومت کا موازنہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ترقی کی شرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے …
حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکے قانون پرنظرِثانی کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پرنظرِثانی کا فیصلہ کرلیا۔ نئی اتحادی حکومت نے انتخابی اصلاحات پرکام شروع کردیا ہے اور اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کرلی ہیں، وزارتِ قانون نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا بھی جائزہ لینا شروع کردیا ہے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت …
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر پاکستان پہنچ گئیں
امریکی رکن کانگریس الہان عبداللہ عمر بدھ کو اسلام آباد پہنچ گئیں، پاکستان میں قیام کے دوران وہ آزاد کشمیر کا بھی دورہ کریں گی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے ڈی جی امریکا محمد مدثر ٹیپو نے ڈیموکریٹ کانگریس ویمن الہان عمر کا استقبال کیا۔ الہان عبداللہ کا تعلق ڈیوکریٹک پارٹی سے ہے وہ ریاست منی سوٹا سے …
میہڑ حادثے کے دوسرے روز بھی متاثرین بے یارو مددگار، اندرون سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت
میہڑ کے دو دیہات میں سانحے کو دوسرا روز ہو گیا لیکن متاثرین اب تک بے یارو مددگار ہیں۔ متاثرین نے بچے ہوئے سامان کے ساتھ کھلے آسمان تلے رات گزاری، انتظامیہ کی جانب سے نہ خیمے مہیا کیے گئے اور نہ ہی کھانے پینے کی مناسب اشیاء فراہم کی گئیں۔ گھر کا سامان اور اناج آگ میں جل چکا، …
آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات شروع
آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات شروع ہوگئے، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اس سلسلے میں واشنگٹن میں ہیں جبکہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میٹنگ میں آن لائن شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات آئندہ بجٹ پر ہورہے ہیں، آئی ایم ایف کو 7 ہزار ارب روپے ٹیکس وصولی سے متعلق آگاہ کیا …
خواجہ آصف دفاع، سعد رفیق ریلوے کے وزیر ہوں گے: وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری
کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف دفاع، احسن اقبال منصوبہ بندی و ترقی اور مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بنا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق ریلوے اور ہوا بازی کے وفاقی وزیر ہوں گے جبکہ سید خورشید شاہ وفاقی وزیر …