پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صدر عارف علوی پر کڑی تنقید کی ہے۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ صدر عارف علوی میں اپنی آئینی اور ریاستی ذمے داریاں ادا کرنے کی جرات نہیں تو وہ استعفٰی دے کر گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو عوام کے ٹیکس …
عدالت نےعمران خان اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈال کر غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل خارج کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل خارج کردی۔ اسلام ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اور جسٹس سردار اعجازا سحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگرکے نام ای سی ایل میں شامل اور غداری کا مقدمہ چلانےکی …
بلاول بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے، ذرائع پیپلزپارٹی
وفاقی کابینہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 11 وزراء اور 1مشیر شامل ہوگا، پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری برطانیہ جارہے ہیں، واپسی پر وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں نوید قمر کامرس، شیری رحمان موسمیاتی …
قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کس جماعت سے ہوگا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر شپ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو مل گئی، جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کردیا۔ ذرائع کے مطابق زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے، وہ کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر شپ پیپلز پارٹی کے راجہ …
عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جا رہے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے بروقت حلقہ بندیاں نہ کر کے نااہلی کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کے باعث ملک میں قبل از …
وزیراعظم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے، وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئےگورنر کو عہدے سے ہٹایا ہے۔ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے انہیں عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس طرح سے نہیں ہٹایا …
حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے؛ پا کستان
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔ تحریک انصاف اور ق لیگ کے بائیکاٹ کے بعد ایوان میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، حمزہ شہباز کو 197 ووٹ پڑے جب کہ پرویز الہیٰ کو کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ پنجاب اسمبلی …
راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں کے مستعفی ہوجانے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرپرسن میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میںشروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں قائد ایوان شہباز شریف …
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی ارکان کا حملہ اور شدید تشدد
پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج صوبائی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی ارکان نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری پر تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر پر حملہ کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا …
بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں
عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بلقیس ایدھی 74 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔ عبدالستار ایدھی کے صاحبزارے فیصل ایدھی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلقیس ایدھی …