الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مختلف قانونی رکاوٹوں اور طریقہ کار کے چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے تین ماہ کے اندر عام انتخابات کرانے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔ ای سی پی کے ایک سینیئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ عام انتخابات کی تیاریوں میں تقریباً 6 ماہ لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقوں …
اگر اپوزیشن نے غداری کی ہے توآرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ثبوت قوم اور سپریم کورٹ کے سامنے لائیں، شہباز شریف
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اپوزیشن نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم اور سپریم کورٹ کے سامنے لے آئیں۔ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی …
سپریم کورٹ میں آئینی صورتحال پر از خود نوٹس کی سماعت شروع
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملک کی آئینی سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بحث کرائے بغیر ووٹنگ پر کیسے چلے گئے، عدالت ہوا میں فیصلہ نہیں …
وزیر اعظم کا آج اسلام آباد ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بیرون ملک ایجنڈے پر حکومت کو گرانے کی کوشش اور ملک میں ہونے والی غداری کے خلاف آج اسلام آباد ریڈ زون کے باہر پرامن احتجاج کریں گے۔ عوام کے سوالات کا براہِ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج کل جو پاکستان کی صورتحال بنی …
نگراں وزیراعظم بنانے کےلئے ڈاکٹرعشرت حسین یا سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے نام زیر غور
اسلام آباد: تحریک انصاف نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین یا سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے نام زیر غور شروع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں نئے انتخابات تک نگران وزیر اعظم کے لئے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے، اور اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کی قیادت کے ساتھ …
نگراں وزیراعظم کا تقرر: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وزیراعظم اور شہباز شریف کو خط
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عبوری وزیر اعظم کے تقرر کے لیے وزیراعظم عمران خان اور سبکدوش ہونے والی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری خط میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل (1) 58 کے تحت 3 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل …
سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر آج سماعت کرے گا
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدر عارف علوی کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ کا لارجر بینج آج سماعت کرے گا۔ خیال رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ڈپٹی …
عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری
عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔ کابینہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنےکے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔ خیال رہےکہ وزیراعظم عمران …
چوہدری سرور برطرف، عمر سرفراز چیمہ گورنر پنجاب مقرر؛ وفاقی حکومت
چوہدری سرور برطرف، عمر سرفراز چیمہ گورنر پنجاب مقرر وفاقی حکومت نے چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا نیا گورنر مقرر کردیا۔ چوہدری سرور کی برطرفی کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں …
وزیراعظم عمران خان نے صدر عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ انہوں نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کی سازش قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، اسپیکر نے اپنی اتھارٹی اور آئینی طاقت …