صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہیں اور تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 23 مارچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے دن تحریک پاکستان کے قائدین اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عزم کرتے ہیں کہ …
یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ جاری، وطن عزیز کی دفاعی قوت کا شاندار مظاہرہ
قرار دادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 82 سال پورے ہونے پر ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ یہ دن 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کے …
امریکا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہمیت کا حامل ہے
واشنگٹن: امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہمیت حامل ہے۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں آئینی عمل کے لیے امریکا کی حمایت پر بھی زور دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ہم پاکستان میں ہونے …
اثاثہ برآمدگی فرم براڈ شیٹ نے بدعنوانی کے الزامات لگانے پر نواز شریف سے معافی مانگ لی
اثاثہ برآمدگی فرم براڈ شیٹ نے بدعنوانی کے الزامات لگانے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد سے معافی مانگ لی۔ کمپنی کو جنرل (ر) پرویز مشرف نے شریف خاندان سمیت سیاسی مخالفین کے خلاف تحقیقات کا ٹھیکا دیا گیا تھا، جس کے سی ای او نے جیو نیوز کو ایک ویڈیو انٹرویو دیتے ہوئے معافی مانگی۔ کاوے موسوی نے کہا …
وزیراعظم پر 50 ہزار جرمانہ، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعظم عمران خان پر50ہزارروپے جرمانہ کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نےخیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں 16مارچ کو جلسے میں وزیر اعظم کی شرکت اور خطاب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےعمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ جرمانہ …
ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182 سے تجاوز کرگیا
کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے انٹربینک ریٹ 181 اور اوپن مارکیٹ ریٹ 182 سے بھی تجاوز کرگئے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور ریکوڈک کیس کا آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ جیسی مثبت خبروں کے باوجود پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تیز رفتار اڑان جاری رہی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر …
وزیراعظم عمران خان کا اداروں اور افسران کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا نوٹس
وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا …
او آئی سی کانفرنس کی آڑ میں اسپیکر نے آئین شکنی کی، شہبازشریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کی آڑ میں اسپیکر نے آئین شکنی کی، 14 دن میں اجلاس نہ بُلا کر آئین سے انحراف کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر کی جانب سے جان بوجھ کر اجلاس نہ بُلاکر …
تحریک عدم اعتماداسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا
اپوزیشن کی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سیشن اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کی دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ اس ضمن میں جاری بیان میں کہا گیا …
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل
سندھ ہاؤس اسلام آباد کے باہر دھرنا دینے والے تحریک انصاف کے کارکنان مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ احتجاج تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے کیا جارہا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں داخل ہونے والے کارکنان کو باہر نکال دیا گیا۔ پوليس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا جس کے …