پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی ابدوز کا سراغ یکم مارچ کو لگایا گیا ، گزشتہ پانچ سال میں پاکستان نے چوتھی بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود …
بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل کی فراہمی کا ایک اور موقع دیدیا: اسلام آباد ہائیکورٹ
کلبھوشن جادھو کو حکومتی وکیل فراہم کرنے کے لیے وزارت قانون کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کی۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا اس معاملے پر کوئی ایکٹ بھی پاس ہو گیا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا کہ جی، …
اپوزیشن کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلیے نمبر گیم مکمل کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد: اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع کرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کو ذرایع سے ملنے والی خبر کے مطابق اپوزیشن کی قائم 9 رکنی کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کی سفارش کردی، اپوزیشن نے نمبر گیم پورا ہونے کا بھی دعویٰ …
پاکستان یوکرین پر روسی حملےکی مذمت کرے، یورپی یونین
یورپی یونین، برطانیہ، جاپان، ناروے، آسٹریلیا، ترکی اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان پریوکرین پر روسی حملےکی مذمت کرنے پر زور دیا ہے۔ یوکرین پر روس کے حملےکا آج چھٹا روز ہے اور صورتحال تیزی سے بگڑتی نظر آرہی ہے۔ پاکستان پر برطانیہ، جاپان، ناروے، آسٹریلیا، ترکی، ڈنمارک اورکینیڈا سمیت یورپی یونین نے زور دیا ہےکہ پاکستان یوکرین پر …
وزیر اعظم نے برآمدات پر مبنی صنعتوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا
لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے صنعتی شعبے کے فروغ کے لیے ایک مراعاتی پیکج پیش کیا- جس کا مقصد مقامی اور غیر ملکی تاجر برادری کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور ملک کی برآمدات پر مبنی صنعتی اور مینوفیکچرنگ بنیاد کو مضبوط بنانا ہے۔ "مقامی تاجروں کے ساتھ ساتھ، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانی تاجروں کو بھی ملک …
وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب؛ پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں دس روپے اوربجلی فی یونٹ پانچ روپے سستی کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہیں۔ اگر حکومت ہر مہینے 70 ارب روپے کی سبسڈی نہ دے تو پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 220 …
امریکہ میں راہزنوں کے ہاتھوں ایک بہادر پاکستانی نژاد قاتل
واشنگٹن: امریکا میں کار چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں میری لینڈ کے علاقے آکس ہل میں راہزنوں نے پاکستانی نژاد شخص سے کار چھیننے کی کوشش کی، اس دوران مزاحمت کرنے پر راہزنوں نے عبدالرؤف کو 3 گولیاں مار …
شاہ محمودقریشی کا روس یوکرین کی ابھرتی صورتحال پر یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ میں انہیں پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ شاہ محمودقریشی نے روس یوکرین کی ابھرتی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات میں شدت کسی کے مفاد میں نہیں ہے، روس یوکرین کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ …
یوکرین میں پاکستانی بے یار و مددگار طلبات کی مدد کی دہائی
یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے کی بس نے حیدرآباد کی معصومہ میمن کو پولینڈ بارڈر سے 30 کلومیٹر پیچھے اتار دیا۔ معصومہ اپنی ساتھی طالبہ کے ساتھ پیدل چلنے پر مجبور ، پاکستانی طالبعلم اسامہ احمد بھی ساتھیوں کے ساتھ پولینڈ کی طرف پیدل گامزن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کا واحد کام یہ تھا کہ ایک …
پولینڈ نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے زمینی راستے کھول دیے۔
پولینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کے بیان کے مطابق پاکستانی شہری 15 روز کے اندر زمینی راستے سے پولینڈ میں داخل ہوسکتے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ تمام افراد کیلئےکورونا 19 کی پابندیاں اور ویکسینیشن کی شرط معطل کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں حملے کے بعد ہزاروں غیر ملکی بھی …