وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو روس کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوں، جو صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 23 اور 24 فروری 2022 کو سرکاری دورہ کریں گے’۔ بیان میں کہا گیا …
ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو شوکاز نوٹس جاری: محسن بیگ کیس
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارنے سے متعلق کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے کے چھاپے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے …
جعلی خبر پر 5 سال تک سزا کا پیکا ترمیمی آرڈیننس جاری
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان الیکٹرانک ایکٹ اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا جس کے بعد اب جعلی خبر دینے پر پانچ سال تک سزا دی جاسکے گی جبکہ اراکین اسمبلی اور سینیٹر انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔ نیوز کے مطابق صدرمملکت نے پاکستان الیکٹرانک ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ میں …
امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون سائرہ کو عالمی مالیاتی ادارے کی چیف مقررکر دیا
واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون سائرہ ملک کو اثاثہ جات کے انتظامی کی عالمی فرم ’’نوین‘‘ کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اثاثہ جات جیسے ایکویٹیز، فکسڈ انکم، ریئل اسٹیٹ، پرائیویٹ مارکیٹس، قدرتی وسائل، دیگر متبادلات اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کی عالمی منتظم فرم ’’نوین‘‘ میں سی آئی او …
پی سی بی کا آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کو آئندہ پی ایس ایل نہ کھلانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کو مستقبل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نہ کھلانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر کے حوالے سے پی سی بی اور تمام پی ایس ایل فرنچائزز نے فیصلہ کیا ہے …
کرتارپور راہداری نے 75 سال بعد پاکستان اوربھارت کے دو خاندانوں کو ملا دیا
لاہور: کرتارپورراہداری کے ذریعے 75 سال بعد پاکستان اور بھارت میں منقسم ایک اور خاندان کی ملاقات ہوئی ہے، دونوں خاندانوں کے افراد کی ملاقات میں رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے محلہ مانانوالہ کے رہائشی شاہد رفیق مٹو نے اپنے خاندان سمیت کرتارپور صاحب میں بھارت سے آئے رشتے داروں سے ملاقات کی …
مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز گیا
اسلام آباد: حکومت نے بل گیٹس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا، بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ نیوز کے مطابق مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بار ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، …
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا ‘عورت مارچ’ کے انعقاد کی اجازت نہ د نے کے لیے وزیراعظم کو خط
پیر نور الحق قادری نے ‘عورت مارچ’ کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مارچ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مسئلہ حقوق نسواں سے زیادہ اسلامی نظام معاشرت سے ہے۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہر سال عورتوں کے حقوق اور ان …
حکومت پر تنقید: ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد: حکومت پر تنقید کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسلام آباد میں صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔ مزاحمت پر محسن بیگ کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر گئی، گرفتاری کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم کے ساتھ مزاحمت ہوئی، محسن …
پیٹرول پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر کے بعد نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ …