واشنگٹن :امریکی گلوکار اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نِک جونس نے طلاق کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔ نِک جونس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نِک جونس کو جِم میں ورزش …
بھارت میں تنخواہ مانگنے پردلت مزدورکا ہاتھ کاٹ دیاگیا
نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندی کا ایک اورواقعہ۔اعلی ذات کے ہندومالک نے نچلی ذات کے مزدورکا ہاتھ کاٹ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں اعلی ذات سے تعلق رکھنے والے ہندومالک نے تنخواہ مانگنے پردلت مزدورکا ہاتھ کاٹ دیا۔ دلت مزدورکوزیادہ خون بہہ جانے کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔دلت مزدورکے رشتے داروں کا کہنا تھا …
امریکا لیگل فریم ورک میں اصلاحات کرے: اقوامِ متحدہ
نیو یارک: اقوام متحدہ نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ لیگل فریم ورک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرے تاکہ نسلی اقلیتوں کے حقوق یقینی بنائے جاسکیں۔اقوامِ متحدہ میں اقلیتوں سے متعلق حقوق کے خصوصی مندوب فرنینڈ ڈی ویرینیس Fernand de Varennes نے کہا ہے کہ امریکا کو قانونی فریم ورک کے حوالے سے داخلی سطح پر نئی …
چیمپئنز ٹرافی؛ کسی کو پاکستان جانے پرپریشانی نہیں ہوگی، آئی سی سی
کراچی: آئی سی سی نے کہا ہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دیگر ممالک کو پاکستان میں کھیلنے پر کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔2 دہائیوں بعد پاک سرزمین پر کسی بڑے ایونٹ کا انعقاد ہوگا جب کہ آئی سی سی پْراعتماد ہے کہ کسی شریک ملک کو ایونٹ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے پر کوئی تحفظات …
امریکا، لوگوں کو گاڑی سے کچلنے والا گھر میں جھگڑ کر نکلا تھا
واشنگٹن : امریکی ریاست وسکونسن میں کرسمس پریڈ میں لوگوں کو گاڑی سے کچلنے والا شخص گھر میں جھگڑا کرکے نکلا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، 34 سال کے سیاہ فام Darrell Brooks کو جان بوجھ کر قتل کے الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔پولیس کے مطابق واقعہ میں 4 خواتین سمیت …
بنگلادیش کیخلاف سیریز جیتنے کے باوجود بھی پاکستان کو ٹرافی کیوں نہ ملی؟
ڈھاکہ : پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جوکہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنے کے بعد بنائی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹرز ونرز کے بورڈ کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اُن کے پاس سیریز جیتنے پر ملنے والی ٹرافی …
ڈیاگو میراڈونا پر مرنے کے بعد زیادتی کا الزام
ہوانا: کیوبا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جانب سے ارجنٹائن کے معروف اور مرحوم فُٹ بالر ڈیاگو میراڈونا پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبن خاتون کی جانب سے ڈیاگو میراڈونا پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ڈیاگو میراڈونا نے کمسنی میں میرے ساتھ زیادتی …
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ابھینندن کا ٹوئٹر پر مذاق بن گیا
اسلام آباد : بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا بھارتی حکومت کی جانب سے ’ویر چکرا‘ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ابھینندن کو بھارتی حکومت کی جانب سے ’ویر چکرا‘ ایوارڈ ملنے کے بعد سے ہیش ٹیگ ابھینندن ورتھمان (AbhinandanVarthaman#) ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ پاکستانیوں …
کورونا ویکسین نہ لگوانے زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہونگے، جرمن وزیر صحت
برلن: جرمن وزیر صحت جینز اسپاہن نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ اگر جرمنی کی عوام نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نہ لگوائی تو جان کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔ہیلتھ منسٹر جینز اسپاہن نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں جرمن عوام ویکسین لگوائے گی تو صحت یاب ہو گی یا …
کینیڈا میں شدید بارشوں سے نئے طوفان کا خطرہ، شہریوں کو انخلا کے احکامات
اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں شدید بارشوں سے نئے طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ کینیڈین ماہرین موسمیات نے بارش 90 ملی لٹر تک ریکارڈ ہونے اور الاسکا کی سرحد کے قریب برف پگھلنے سے نکاسی آب کے نظام کے مفلوج ہونے سے متعلق خبردار کیا …