سری نگر: شادی کے دوران دُلہن پاک بھارت میچ دیکھتی رہی،سری نگر میں عروسی لباس میں ملبوس دُلہن نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران موبائل فون پر دُنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ دیکھ لیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک انوکھی تصویر وائرل ہورہی ہے …
ہانگ کانگ میں ’نیند بس سروس‘شروع
ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغازہوا ہے جس میں لوگ بیٹھ کر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں لیکن یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ گھوم پھر کر واپس آئے گی۔اس ضمن میں ہانگ کانگ کی ایک کمپنی اولو ٹورز بس سروس کا اغاز کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے …
مالدیپ میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ
مالے: مالدیپ کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے بھارتی فوج کی موجودگی کے خلاف مظاہرے کئے، مظاہرین نے بھارت کے ساتھ فوجی معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے زیر اہتمام مظاہرہ پروگریسو پارٹی کے دفتر سے شروع ہوا جس میں مظاہرین نے شہر …
امریکہ نے جھوٹ بولا،فضائی حدود پر کوئی مذاکرات نہیں، پاکستان کی تردید
اسلام آباد : دفترخارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کی تردید کردی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان اور امریکہ کے مابین افغانستان میں فوجی اور انٹیلیجینس آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کے …
ہاورڈ یونیورسٹی کے ہوسٹلز میں غیر معیاری رہائش، طلبا نے خیمے لگا لیے
نیویارک:ٖ امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے ہوسٹلز میں غیر معیاری رہائش پر کیمپس کے باہر خیمے لگا لیے۔احتجاجی طلبا کےمطابق ہاسٹلز میں سونے کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں، کیفے میں کیڑے مکوڑوں اور چوہوں کی بہتات ہے ، سیورج کا سسٹم خراب ہوچکا ہے، کمروں کی چھتوں میں موجود پانی کے باعث انہیں سانس کے انفیکشن کےمسائل ہیں …
پاکستان نے تاریخ بدل دی، بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عبرتناک شکست
دبئی: پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست دے کر تاریخ بدل دی۔ دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا جس کے باعث بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 …
سویڈن کے نوجوان گلوکارنیلز گرون برگ فائرنگ سے قتل
سٹاک ہوم: سویڈن کے نوجوان گلوکار نیلز گرون برگ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سویڈش پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نیلز گرون برگ کو جنوبی سٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے ہیمربائی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور قتل کا یہ واقعہ بظاہر دو جرائم پیشہ گروہوں کے تنازع کا نتیجہ معلوم …
بابراعظم بہترین لیڈر، سریش رائنا کااعتراف
ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان بابراعظم ایک بہترین لیڈر ہیں ، بابراعظم دنیا کے معروف ٹی ٹونٹی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ آئی سی سی کے لیے لکھے گئے ایک کالم میں انہوں نے کہا کہ اتوار کے کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بہت زیادہ …
کراچی میں زری فیکٹری کی آگ لگ گئی
کراچی: چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی جہاں تیار کپڑا موجود تھا، آگ بجھانے کے لیے 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر استعمال کیئے گئے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔آگ لگنے کی اطلاع پر ڈی سی سینٹرل بھی موقع پر پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ …
ایران میں علاقائی گورنر کو سابق اہلکار نے تھپڑ مار دیا
تہران: ایران کے مشرقی صوبے کے گورنر عابدین خرم تقریر کے لیے اسٹیج پر آئے تھے کہ اچانک ایک سابق اہلکار نے تھپڑ مار دیا، گورنر کو تھپر مارنے والے شخص کو ایرانی حکام نے چند ہی لمحوں میں قابو کرلیا۔خبر ایجنسی کے مطابق تھپڑ مارنے والے شخص کو شکایت تھی کہ ان کی اہلیہ کو ویکسین خاتون کے بجائے …