دنیا کے مایہ ناز بلے باز اور سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا بھی …
طالبان کا ظاہر شاہ کا آئین بحال کرنے کا فیصلہ
کابل: فغانستان کے نئے حکمران طالبان نے ظاہر شاہ کے دور کا آئین جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان عبوری وزیر انصاف عبد الحکیم شرعی نے امارت اسلامی میں ظاہر شاہ کے دور کے آئین کو جزوی طور پر بحال کرنے کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے چینی سفیر کو اس متعلق …
چین نے روس پر امریکی پابندیاں مسترد کر دیں
بیجنگ:چین نے امریکا کی طرف سے روس پر لگائی گئی یکطرفہ پابندیوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔بیجنگ میں وزرات خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکا کی طرف سے دوسرے ممالک پر انسانی حقوق کے بہانے یکطرفہ پابندیاں لگانے کو سختی سے مسترد کرتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو اختلافات کو برابری …
جاپان کی حکمران پارٹی نے وزارت عظمی کیلئے فومیو کشیدا کو منتخب کر لیا
ٹوکیو: جاپان کی حکمران پارٹی نے نیا لیڈر منتخب کر لیا، جاپان کے سابق وزیرخارجہ اب نئے وزیراعظم ہوں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیر خارجہ "فومیو کشیدا” حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر منتخب کر لیے گئے ہیں، فومیو کشیدا ہی اب جاپان کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔ نئے لیڈر کے لیے چار ارکان کے …
آسام میں مسلمانوں کا قتل: عرب ممالک میںبھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع
دبئی :بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کےقتل عام کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے عرب ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائکاٹ کی مہم ، زور پکڑتی دکھائی دے رہی ہے ۔باوجود اس کے کہ عرب ممالک کی حکومتیں بھارت کی جانب جھکائو رکھتی ہیں ، عرب شہریوں میں بھارت سے نفرت کے جزبات پائے جاتے ہیں ۔ ایک ٹویٹ میں …
افغانستان سے انخلا، جوبائیڈن اورجرنیلوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن اورجنرلز کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا، امریکی کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل میکنزی نے کہا ہے کہ انہوں نے افٖغانستان میں 2500 فوجی رکھنے کا مشورہ دیا تھا، جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سال قبل کہا تھا جلد بازی میں نکل گئے تو طالبان حکومت میں آسکتے ہیں۔ افغانستان سے امریکی …
اسپین: آتش فشاں کا لاوا بحرِ اوقیانوس میں پہنچ گیا
اسپین :پالما جزیرے پر پھٹنے والے آتش فشاں سے لاوا بہہ کر بحرِ اوقیانوس میں پہنچ گیا۔آتش فشاں پھٹنے کے بعد سے سینکڑوں گھر تباہ ہوئے ہیں، جبکہ زہریلی گیسوں کے خارج ہونے اور دھماکوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاوا کیمیائی ردِ عمل کو متحرک کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں آنکھوں اور سانس کی …
افغانستان کا امریکا سے فضائی حدود میں ڈرونز کی پیٹرولنگ روکنے کا مطالبہ
کابل:افغان حکومت نے امریکا سے افغان فضائی حدود میں ڈرونز کی پیٹرولنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امارت اسلامی کے حکام نے کہا ہے کہ امریکی ڈرونز افغانستان کی مقدس فضائی حدود پر حملہ کر رہے ہیں اور اس طرح کی خلاف ورزیوں کی اصلاح اور روک تھام ہونی چاہیے۔ افغان میڈیا نے امارت اسلامی افغانستان کے حکام کے حوالے …
بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی
نئی دہلی: مودی کا بھارت انتہا پسند ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے، انتہا پسند ہندو رہنما اچاریہ مہاراج نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کی ڈیڈ لائن دے دی۔بھارت ہندوتوا کے راستے پر گامزن، انتہا پسند ہندو لیڈر اچاریہ نے مودی سرکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دو اکتوبر تک بھارت کو ہندو ریاست ڈکلیئر کیا جائے۔ انتہا …
ایکواڈور کی جیل میں تصادم سے 24 افراد ہلاک
کیوٹو: ایکواڈور کی جیل میں تصادم سے 24 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے۔ایکواڈور کے جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں فائرنگ کے ساتھ دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا، ملک کے صدر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جیل میں ہنگامے کے واقعے کے بعد کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ میڈیا …