چین ،روس اور ترکی کا طالبان حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ ، برطانیہ کے بھی مثبت اشارے -چین ،روس اور ترکی کی جانب سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے جبکہ برطانیہ نے اس حوالہ سے مثبت اشارے دئے ہیں ۔ روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکمرانی حقیقت ہے۔افغانستان کے …
ہیٹی میں زلزلہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2ہزار سے بڑھ گئی
ہیٹی میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 190 ہوگئی جبکہ 6 لاکھ سے زائد افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔ہیٹی حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک امداد نہیں پہنچ سکی۔ زلزلے سے زخمی ہونے والے 12 ہزار سے زائد افراد کا علاج جاری ہے۔ اسپتال بھر چکے ہیں، کئی جگہوں پر …
اسلامو فوبیا کا ایک اور شکار ،جرمنی میں مسلمان خاتون پر حملہ
جرمنی میں اسکارف پیننے کے جرم میں ایک مسلمان خاتون پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا گیا ہے ، خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔مقامی پولیس کے مطابق ایک مسلمان خاتون جس نے اسکارف پہنا ہوا تھا اسے ایک شخص نے اسٹیشن کے قریب بے رحمی سے مارا،اور نسل پرستانہ جملے کسے جس کے نتیجے میں خاتون شدید …
وزیراعظم جمعہ کواحساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام کے دائرۂ کار کو بڑھانے کا اعلان کریں گے
اسلام آباد۔20اگست:وزیراعظم عمران خان جمعہ کواحساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام کے دائرۂ کار کو بڑھانے کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیا ن کے مطابق سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی اور مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے تحت …
اسرا بیلگیچ کا سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر جواب
دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے اپنے بارے میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر جواب دے دیا۔ اسرا بیلگیچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ترک زبان میں لکھا …
فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس10‘ 2023 میں ریلیز کی جائے گی
ہالی ووڈ فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریئس10 ‘ 2023 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فاسٹ اینڈ فیوریئس سلسلے کی نویں فلم رواں سال جولائی میں ریلیز کی گئی اور اب اس سلسلے کی دسویں فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی جس کے ہدایت کار جسٹن لین ہیں ۔ فلم کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائےگی۔
اسکارلٹ جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن اور ٹی وی میزبان و کامیڈین کولن جوسٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے کولن جوسٹ اور اسکارلٹ جانسن نے چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد اکتوبر 2020 میں سادگی سے شادی کی تھی اور جولائی میں ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش …
لالیگا لیگ میں کل 4 میچز کھیلے جائیں گے
لالیگا لیگ میں کل چار میچز کھیلے جائیں گے، ریال بیٹس ، سیڈیز، ویلینشیا ، گرینیڈا ، ایلویز، مالور کا، اسپینیول اور ویلاریال کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ اسپینش لیگ لالیگا میں ٹیموں کا ایکشن جاری ہے، لیگ میں کل بھی چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ریال بیٹس، اور سیڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی …
ورلڈ کپ ٹی 20 ٹرافی کا ورچوئل ٹور شروع
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کا ورچوئل ورلڈ ٹور شروع ہوگیا۔ چیمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ کے نظم پڑھنے کے ساتھ ٹرافی ٹور کا آغاز ہوا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ممکن نہیں تھا۔ دنیا بھر میں …
عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے، چین
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقینی ہے، عالمی برادری کی مدد اور حمایت افغانستان میں استحکام لانے …