امریکا نے کہا ہے کہ چین تائیوان کے ساتھ ضم ہونے کے منصوبے کو توقع سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھا رہاہے، امریکا نے تائیوان کے دفاع کے لئے حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن کا کہنا ہے کہ چین نے تائیوان کے معاملے پر اسٹیٹس کو، کو نہ ماننے کا فیصلہ کرلیا …
روسی فوجی اڈے پر حملہ، 11 رضاکار ہلاک
روس میں یوکرین کی سرحد سے متصل علاقے میں فوجی ٹریننگ گراؤنڈ میں فائرنگ سے 11 رضاکار ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سینٹر میں رضاکار دستوں کو یوکرین کیخلاف جنگ کی ٹریننگ دی جارہی تھی اس دوران 2 رضاکار اہلکاروں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں …
انگلش کپتان بٹلر کا پاکستان کیخلاف مکمل ٹی 20 سیریز مس کرنے کا امکان
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کے خلاف مکمل ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کرنے کا امکان ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی، پہلے 4 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ …
برطانیہ: سائبر سیکیورٹی سے لے کر سائیکلنگ تک نئی قانون سازی کی تیاریاں
برطانیہ میں سائبر سیکیورٹی سے لے کر سائیکلنگ تک آنے والے ہفتوں میں چند نئے قوانین متعارف کروائے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں نئی قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ نئے قوانین اس ماہ متعارف کرائے جائیں گے جبکہ دیگر فی الحال زیرِ غور ہیں۔ برطانوی میڈیا نے …
برطانیہ میں کمسن بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی
پولیو کے پھیلاؤ کے خدشات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے برطانیہ کے محکمۂ صحت نے کم سن بچوں کو پولیو کی بوسٹر ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے پولیو کی بوسٹر خوراکوں سے متعلق اعلان کل متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی لندن …
بورس جانسن کا استعفیٰ قوم کیلئے خوشخبری ہے، اپوزیشن لیڈر
برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر سرکیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کا استعفیٰ قوم کے لیے خوشخبری ہے۔ سرکیئر اسٹارمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس منصب کے لیے وہ کبھی بھی موزوں نہ تھے۔ لیبر لیڈر نے کہا کہ بورس جانسن جھوٹ، فریب اور اسکینڈلز کے ذمہ دار ہیں، وہ تمام افراد جنہوں نے بورس جانسن …
بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، برطانوی میڈیا
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ برطانیہ میں سیاسی بحران وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہوتا جارہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے استعفے دے دیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں وزیراعظم بورس جانسن بیان جاری کریں …
امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین ڈیو چیپیل پر دوران پرفارمنس حملہ
امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین ڈیو چیپیل پر اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران ایک شخص نے اچانک حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیو منگل کی شب لاس اینجلس میں واقع ’ہالی وڈ باؤل’ میں ’نیٹ فلکس از اے جوک فیسٹیول‘ میں اپنی پرفارمنس دے رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیو اسٹیج …
پارٹی اسکینڈل پر برطانوی وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں پھرمعذرت
لندن : برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائےگئےلاک ڈاؤن کے باوجود پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر معذرت کرلی ہے۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ لوگوں کےغصےکا احساس ہے اس لیے میں پھر معذرت کرتا ہوں۔ ہاؤس آف کامنز میں ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا …
فیصل نے اپنی اور پورے خاندان کی زندگیاں تباہ کردیں: برطانوی دہشت گرد کے والد کی گفتگو
ٹیکساس: ٹیکساس کی یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے برطانوی دہشت گرد ملک فیصل اکرم کے والد ملک اکرم نے بیٹے کے اقدام پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک اکرم نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے کارروائی کے دوران کئی بار اپنے گھر فون کیا۔انہوں نے کہا کہ …
- Page 1 of 2
- 1
- 2