واشنگٹن : امریکی محکمۂ دفاع پینٹا گون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔امریکی محکمۂ خا رجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کشیدگی کے خاتمے کا واضح اشارہ دیکھنے میں نہیں آیا، روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر فوجیوں کی تعداد …
برطانوی وزیراعظم یوکرین بحران میں کمی کیلئے متحرک
لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سفارتکاری کے ذریعے یوکرین بحران میں کمی کے لیے متحرک ہوگئے۔ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بورس جانسن اتحادیوں سے مل کر کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں گے، یوکرین پر حملہ خود روس کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔ترجمان ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بتایا کہ یوکرین سرحد پر کشیدہ صورتحال انتہائی نازک …
بورس جانسن کا ملکہ برطانیہ کو پلاٹینم جوبلی پر خراجِ تحسین
لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ الزبتھ دوئم کو پلاٹینم جوبلی منانے والی پہلی برطانوی تخت نشین بننے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بورس جانسن نے گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکہ برطانیہ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہآج کا دن واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے …
پارٹی اسکینڈل پر برطانوی وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں پھرمعذرت
لندن : برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائےگئےلاک ڈاؤن کے باوجود پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر معذرت کرلی ہے۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ لوگوں کےغصےکا احساس ہے اس لیے میں پھر معذرت کرتا ہوں۔ ہاؤس آف کامنز میں ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا …
یوکرین کشیدگی، امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو دھمکیاں
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ صدر ولادمیر پیوٹن پر ذاتی پابندیاں لگانے پر غور کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا …
یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی فوجی گھروں کو نہیں لوٹ پائیں گے، برطانوی وزیر اعظم
لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روسی صدر ولادمیر پوٹن کو دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین پر حملہ کیا گیا تو روسی فوجی اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہاس آف کامنز میں بورس جانسن نے خطاب کرتے ہوئے کہ برطانیہ روس پر اپنی پابندیوں کو مزید سخت کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائے …
انگلینڈ میں آئندہ جمعرات سے کوویڈ پابندیاں نرم ہوجائیں گی، برطانوی وزیراعظم
لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں آئندہ جمعرات سے کوویڈ پابندیاں نرم ہوجائیں گی۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کسی بھی جگہ ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا، گھر سے کام کرنے کی ہدایت بھی واپس لے لی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض اجتماعات میں کوویڈ پاسز دکھانے کی شرط بھی ختم ہوجائے …
برطانیہ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، مزید پابندیاں لگنے کا خدشہ
لندن :برطانیہ میں کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 91 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 44 افراد ہلاک بھی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 ہزار 743 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اومی کرون کیسز کی مجموعی تعداد 45 ہزار 145 ہوگئی۔برطانوی وزیراعظم بورس …
کورونا کیسز، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی کرسمس پارٹی منسوخ
کورونا کیسز، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی کرسمس پارٹی منسوخ لندن : کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے پیش نظر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کرسمس پارٹی منسوخ کردی۔برطانوی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون پھیلنے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو رواں ماہ کے آخر تک 10 لاکھ سے زائد افراد ویرینٹ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔اس …
برطانوی وزیراعظم کی ترجمان مستعفی
برطانوی وزیراعظم کی ترجمان مستعفی لندن :برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ترجمان ایلیگرا اسٹریٹن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔گزشتہ سال کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کے آفس اسٹاف نے کرسمس پارٹی منائی یا نہیں؟؟ اس بارے میں ایلیگرا اسٹریٹن کی مذاق کرتی ہوئی ایک ویڈیو لیک ہونے کے بعد سے حکومت کو شدید …