کورونا وائرس کی وبا کو 2 سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے اور اس حوالے سے ویکسین تیار کرنے والی فائزر کمپنی کے سی ای او البرٹ بورلا نے کہا ہے کہ دنیا کو کووڈ 19 کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا۔ ایس ایکس ایس ڈبلیو ایونٹ کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فائزر کے سی ای او نے کہا …
آکسفورڈ یونیورسٹی کا حاملہ خواتین میں کووڈ کی اقسام کے اثرات اور ویکسنیشن کی اہمیت کی تحقیق کا اعلان
برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی نئی اقسام اور کووڈ ویکسینیشن کے حاملہ خواتین اور نومولود بچوں پر مرتب ہونے والے اثرات پر تحقیق کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے 2021 میں ایک تحقیق کے دوران دریافت کیا تھا کہ کووڈ 19 سے متاثر حاملہ خواتین اور پیدائش کے بعد ان کے نومولود بچوں …
بوسٹرز ناقابل یقین حد تک کورونا کیخلاف مؤثر ثابت ہوئے، بائیڈن
واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ویکسین اور بوسٹرز ناقابل یقین حد تک کورونا کیخلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا سے اب تک 9 لاکھ سے زائد امریکی ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا سے مرنے والوں کے پیاروں کا دکھ محسوس کرتے ہیں، امریکا: کورونا کی نئی دوا کے استعمال کی منظوریانہوں نے …
وسیم اکرم کی آئسولیشن مدت مکمل، کراچی کنگز کوجوائن کرلیا
کراچی: سابق اسپیڈ اسٹار وسیم اکرم نے کورونا وائرس سے نجات کے بعد ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔کراچی کنگز کے صدر اور مینٹور وسیم اکرم نے کورونا وائرس سے نجات کے بعد ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ عمان سے واپسی پر سابق اسپیڈ اسٹار وسیم اکرم کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کی وجہ سے وہ آئسولیٹ ہوگئے تھے، …
اداکارہ کاجول کورونا کا شکار ہوگئیں
ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے اور مشہور شخصیات سمیت دیگر افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کاجول کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سوشل میڈیا پر پرستاروں اور اپنے …
لاہور میں کورونا کے زورپکڑتے ہی بخار کی دوا دوبارہ نایاب ہوگئی
لاہور کے بیشتر علاقوں میں قائم فارمیسز پر بخار والی دوا غائب ہے اور مریض دوا کیلئے مارے مارے پھر رہےہیں۔ جن میڈیکل اسٹورز پر بخار کی گولی موجود ہے، وہ بلیک میں بھاری قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔ خریداروں کے مطابق گھر میں لوگ بیمار پڑے ہیں اور اوپر سے دوانہیں مل رہی، حکومت نوٹس لے۔ میڈیکل اسٹور مالکان کا …
جمائما اومی کرون سے صحتیاب
لندن : وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ اومی کرون سے صحتیاب ہوگئیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ ’گزشتہ 12 دن سے اومی کرون کی شکار رہنے کے بعد آخر کار اُن کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ ‘جمائما نے مزید کہا کہ ’مجھے حیرت …
بھارت: مسلسل چوتھے روز 3 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ
نئی دہلی: بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی اضافہ ہوتا جارہا ہے، جہاں پر مسلسل چوتھے روز 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ …
لتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیل
ممبئی : بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرکورونا اور نمونیا کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کی بیماری کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ گلوکارہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے ان کی صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ رپورٹس کے …