اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے امریکا میں پاکستانی عمارتوں کی شفاف طریقے سے فروخت کی منظوری دے دی۔ کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اجلاس کے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کوئٹہ دھماکے کے شہدا کے درجات کی بلندی کیلیے دعا کی گئی، کابینہ نے انسداد پولیو …
حکومت کا لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکو نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ
حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کرلیا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہونگے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ صدر کو آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی سمری بھجواد ی گئی لہٰذا …
وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام آباد: وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں …
کورونا کے علاج میں استعمال ہونیوالے ’ریمڈیسیور‘ انجیکشن کی قیمت میں بڑی کمی
کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والے ’ریمڈیسیور‘ انجیکشن کی قیمت میں 416 روپے 63 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ’ریمڈیسیور‘ انجیکشن کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریمڈیسیور انجیکشن کی 100 ملی گرام کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت1892روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس …
سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف غداری کے مقدمے کیلئے کمیٹی تشکیل
وفاقی کابینہ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے …
پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی …
پیٹرول کا تعلق آئی ایم ایف سے نہیں، مزید مشکل فیصلےکرنا پڑے تو کرینگے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق آئی ایم ایف سے نہیں ہے، مزید مشکل فیصلےکرنا پڑے تو کریں گے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، …
کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ منظور
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے …
ملک بھر میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی، ملک میں توانائی کے بچت کے اقدامات کے تحت بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر صوبوں نے اصولی اتفاق کیا ہے۔ قومی اقتصادی کونسل نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اصولی اتفاق …
وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، بازاروں کی جلد بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔ نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جار ی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت …
- Page 1 of 2
- 1
- 2