اسلام آباد: عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمے درج ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ عمران خان …
تحریک انصاف پر پابندی کیلئے ایف آئی اے شواہد اکٹھے کر رہی ہے
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر متعلقہ ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں سپریم کورٹ میں اس پر پابندی لگانے کے لیے ریفرنس جمع کرانے کے لیےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مجرمانہ سرگرمیوں اور دیگر غلط کاموں کے مزید ناقابلِ مواخذہ شواہد کو مرتب کرنے اور …
ممنوعہ فنڈنگ کیس:ایف آئی اے کا تحقیقات بیرون ملک بڑھانے کا فیصلہ
وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف …
ایف آئی اےکی تحقیقات میں پی ٹی آئی کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف
مٹیاری: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف ہواہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 5 کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکا سمیت 5 ممالک میں قائم کمپنیوں میں کچھ …
منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز اشتہاری قرار
اسپیشل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ …
منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کا شہباز شریف، حمزہ شہباز کےخلاف ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور کی خصوصی عدالت کی جانب سے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف فرد جرم عائد ہونے سے 3 روز قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت میں جمع کرائی …
پی ای سی اے میں دفعہ 20 بحال کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی درخواست واپس لے لی گئی، مریم اورنگزیب کا اعلان
اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پی ای سی اے ایکٹ 2016 میں سیکشن 20 کی بحالی کے لیے دائر کی گئی درخواست کو فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے پی ای سی اے ایکٹ 2016 میں سیکشن …
غیر اخلاقی سوشل میڈیا مواد کے خلاف کارروائی کا حکم: ایف آئی اے
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی جعلی اور قابل اعتراض تصاویر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرانے کے چند گھنٹے بعد ہی وفاقی حکومت حرکت میں آگئی، فحاش اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعےلوگوں کی بدنامی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا …
اسلام آباد ہائیکورٹ : ایف آئی اےکو سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کےگھروں پر چھاپوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اسلام آباد …
یف آئی اے کی ریاستی اداروں کے خلاف آن لائن مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئےپنجاب بھر سے 8 افرد کو گرفتار کیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ ملزمان ریاستی اداروں اور خاص طور پر فوج کے خلاف مہم چلانے میں ملوث ہیں۔ کریک ڈاؤن کا آغاز سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے …
- Page 1 of 2
- 1
- 2