ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ ورلڈبینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کےاجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کے لیے 1.692 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کےمطابق پاکستان کو سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مددکے 5 منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے جن میں سے تین منصوبے …
پاکستان میں ڈینگی وباء کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ
محکمۂ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈینگی مزید بڑھنے اور وباء کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد درجہ حرارت کم ہو کر 26 سے 29 ڈگری اور نمی 60 فیصد رہے گی، یہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش بڑھا دے گا۔ محکمۂ موسمیات نے کہا …
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تشویشناک حد تک بڑھ گئے
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تشویش ناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران سانس ، دمہ اور سینے کی بیماریوں کے 12 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 20 ہزار کے قریب افراد جلدی امراض میں مبتلا ہوئے، ڈائریا کے 17 ہزار 919 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، ملیریا کے 2 ہزار …
امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ
امریکی ارکان کانگریس شیلا جیکسن اور ٹام سؤزی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے روانہ ہو گئے، اتوار کو پاکستان پہنچیں گے۔ سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان روانگی سے قبل شیلا جیکسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ امریکی کانگریس ارکان شیلاجیکسن اور ٹام …
سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افراد کے بیمار ہونے کا خدشہ
ماہرین صحت اور فلاحی اداروں نے تخمینہ لگایا ہے کہ ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افراد کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔ وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے مطابق چند ہفتوں میں لاکھوں افراد آلودہ پانی، مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے متاثر ہوں گے۔ ڈاکٹر شہزاد علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے …
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
سیلاب کی صورت میں ہونے والی تباہ کاریوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فوج کے جوان طبی امدادکی فراہمی اور مواصلاتی رابطے بحال کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پاک …