یوکرینی فوج نے روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرہ اسنیک پر روس فاسفورس بموں کا استعمال کررہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج نے کہا کہ روسی فضائیہ کی جانب سے آج 2 بار جزیرہ اسنیک پر فاسفورس بم پھینکے گئے۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ عالمی قانون کے تحت گنجان آباد …
امریکا میں ٹرک سے 46 غیرملکیوں کی لاشیں برآمد
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے کم از کم 46 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ مہاجرین تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے والے سرکاری اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 4 بچوں سمیت 16 افراد زندہ …
کولمبیا: بُل فائٹنگ مقابلے میں شائقین کا اسٹینڈ گر گیا، 4 ہلاک، سیکڑوں زخمی
کراچی: جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے مقابلے میں شائقین کا ایک بڑا اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل ایسپنل شہر میں ہونے والے بُل فائٹنگ کے مقابلے میں حادثے کے بعد علاقائی گورنر نے میڈیا پر 4 افراد …
اسرائیل، 1200 سال سے زیادہ قدیم مسجد کے آثار دریافت
اسرائیل میں بارہ سو سال سے زیادہ قدیم مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی شہر راحت میں نئی آبادی کی تعمیر کے دوران مسجد کے آثار دریافت کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے قریب ایک پرتعیش سرکاری عمارت کے آثار بھی ملے ہیں جس میں شیشے کے نوادرات بھی …
افغانستان میں 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ، 255 افراد ہلاک
افغانستان میں گزشتہ رات 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 255 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ افغان صوبے پکتیکا میں زلزلے سے 100 افراد ہلاک اور 250زخمی ہوئے ہیں۔ سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے سے …
شمالی کوریا میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق، نیشنل ایمرجنسی نافذ
پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ ملک میں ایک کورونا کیس کی تصدیق کی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے کورونا وبا کے آغازسے اب تک ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی سے انکار کیا ہے تاہم اب کورونا کا ایک کیس سامنے آگیا ہے۔کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے …
امریکی ریاست نیو میکسیکو کو تاریخ کی دوسری بڑی جنگل کی آگ کا سامنا
امریکی ریاست نیو میکسیکو کو تاریخ کی دوسری بڑی جنگل کی آگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست نیو میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سانتافی کے مشرقی حصے میں لگی آگ 1 لاکھ 72 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی ہے۔ حکام کے مطابق آگ لگنے سے 170 مکانات تباہ ہو …
شمالی کوریا رواں ماہ جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے: امریکا
امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا رواں ماہ ممکنہ طور پر جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی وزارتِ خارجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا ٹیسٹ سائٹ تیار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوہری تجربے کے لیے ٹیسٹ سائٹ رواں ماہ …
کابل کے اسکول میں دھماکے، 6 افراد ہلاک
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے …
طالبان نےافغانستان میں بی بی سی کی نشریات بند کردیں
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی افغانستان میں تین بڑی زبانوں میں چلنے والی نشریات کو بند کردیا۔ ی بی سی کا کہنا ہے کہ نشریاتی ادارے کی پشتو، فارسی اور ازبک زبان میں چلنے والی نشریات کو بند کردیا گیا ہے جب کہ طالبان نے بین الاقوامی براڈ کاسٹرز …