قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اورر سیز پاکستانیوں کو ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم کو ختم کرنے کا بل منظور کر لیا۔ انتخابات کا ترمیمی بل 2022 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 قائمہ کمیٹی کو بھجوانے کا قاعدہ معطل …
عدم اعتماد سے ایک روز پہلے فوری انتخابات یا پھر مارشل لا کی دھمکی دی گئی: بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مجھے پیغام آیا اور دھمکی دی گئی، ایک روز پہلے فوری انتخابات یا پھر مارشل لا کی دھمکی دی گئی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مجھے ایک پیغام پہنچایا گیا اور دھمکی دی گئی، …
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار 2 تعطیلات ختم کردیں
عہدہ سنبھالتے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر میں 2 کے بجائے ایک روز تعطیل اور دفتری اوقات کار صبح 8 بجے کردیے۔ گزشتہ روز حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح سویرے اپنے دفتر پہنچ کر باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کی۔ وہ صبح سویرے مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح …
عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بعض اراکین نے عمران خان کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایوان میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے، ہم میدان خالی چھوڑیں …
عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس وقفےکے بعد دوبارہ جاری
پریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ساڑھے تین گھنٹے ملتوی رہنے کے بعد دوبارہ جاری ہے۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی اور …
آج ایوان آئینی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست دینے جارہا ہے: شہباز شریف
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہےکہ آج پارلیمان نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے اور آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ کا ایک تابناک دن تھا ، جب عدالت نے آپ …
صدر مملکت نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کو 90 دن میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے خط لکھ دیا
ایوان صدر سیکریٹریٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔ خط میں الیکشن کمیشن کو آئین پاکستان کے تحت 3اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کے لیے تاریخ تجویز کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا …
امریکا نے عمران خان کو ’نافرمانی‘ کی سزا دینے کی کوشش کی، روس
روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا کی جانب سے ’شرمناک مداخلت کی ایک اور مبینہ کوشش‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کی ہے۔ ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس نے نوٹ کیا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی …
نگراں وزیراعظم کا تقرر: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وزیراعظم اور شہباز شریف کو خط
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عبوری وزیر اعظم کے تقرر کے لیے وزیراعظم عمران خان اور سبکدوش ہونے والی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری خط میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل (1) 58 کے تحت 3 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل …
قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر بحث کے بغیر 3 اپریل تک ملتوی
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدرات ہوا تاہم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوئی اور ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر اجلاس میں بحث …