پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کے درمیان برسبین میں پہلا ون ڈے میچ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 5 وکٹس کے نقصان پر 113 رنز بنالیے ہیں۔ برسبین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے جب کہ ابھی 30 اوورز کا کھیلا مکمل ہوچکا ہے۔ …
ملتان ٹیسٹ: قومی ٹیم 202 پر پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کو 79 رنز کی برتری حاصل
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلے سیشن سے قبل ہی 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ کو 79 رنز کی برتری حاصل ہے۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا تاہم پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم 75 اور سعود شکیل کے 63 …
راولپنڈی، پاک انگلینڈ ٹیسٹ میں آخری دن کا کھیل جاری
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے آخری روز، 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر 2 وکٹ پر 80 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے پانچویں دن کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز سے کردیا، قومی ٹیم …
پاکستان کے بعد دی لیجنڈ آف مولا جٹ کینیڈا میں بھی چھا گئی
جیو کی پیش کش فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کینیڈا میں بھی زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو کینیڈا کے 55 سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو، مِسّی ساگا اور دیگر شہروں میں شائقین اس فلم کو بہت دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں اور ہر …
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی
قومی ٹیم انگلینڈکیخلاف پہلے ٹی20 میں سیلاب متاثرین سے یکجہتی کیلئے خصوصی کِٹ پہنےگی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی۔ کراچی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی جس کا مقصد سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے خصوصی کٹ کی …
ارشدیپ سنگھ کو ٹرول کرنے پر والدین کا ردِعمل
پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں آصف علی کا اہم کیچ ڈراپ کرنے کے بعد موضوع بحث بننے والے بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کے والدین کا ٹرولرز کے خلاف ردِ عمل سامنے آگیا۔ خیال رہے کہ بھارت کے خلاف سپر فور کے اہم میچ میں جب قومی ٹیم کو جیت کے لیے 31 رنز درکار تھے تو اس موقع پر …
ایشیاکپ: پا بھارت میچ میں حسن علی پلینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے
لاہور: ایشیاکپ کے لیے قومی ٹیم میں سرپرائز انٹری پانے والے حسن علی بھارت کیخلاف میچ میں پلینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے لیے آج شب لاہور سے دبئی روانگی کی فلائٹ پر بکنگ ہوئی ہے، جو اتوار کی صبح دبئی پہنچے گی جبکہ ٹیم مینجمنٹ …
شاہین کے بغیر بھی ہمارے بولرز میچز جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ثقلین مشتاق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں اور انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کے بغیر بھی ہمارا پیس اٹیک بہترین ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 28 اگست سے ایشیا کپ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت …
عالمی جونئیر ٹیم اسکوائش چیمپئن شپ پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب
پاکستان نے عالمی جونئیر ٹیم اسکوائش چیمپئن شپ میں بہتر پوائنٹس کی بدولت تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ فرانس کےشہرنینسی میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے عالمی جونئیر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں بہتر پوائنٹس کی بدولت پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، سیڈ 2 انگلینڈ نے …
دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی ٹیم لاہور سے روانہ
تین ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل دورہ نیدر لینڈز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے روانہ ہوگئی۔ نیدرلینڈزکےخلاف 3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے جب کہ تمام ون ڈے میچز نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں ہوں گے۔ گزشتہ روز اس حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں …