نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے اور اس کے بہت دور رس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق برسلز میں نیٹو اتحادیوں کے وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ …
یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، فرانسیسی صدر کی پیوٹن کو دھمکی
پیرس:فرانسیسی صدر صدر ایمانوئل میکرون نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو کہا ہے کہ فرانس یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی )کے مطابق پیر کے روز صدر ایمانوئل میکرون اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں فرانسیسی صدر نے روسی صدرکو کہا …