این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ صحت سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے چین سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کی ہدایت پر کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ صحت …
پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، دورانِ سفر ماسک پہننا لازمی قرار
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث دو افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.85 فی صد پہنچ گئی جس پر ملک بھر میں سفر کے دوران ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 382 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی …
اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس: وزیراعظم شہباز شریف کا این سی او سی فوری بحال کرنے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس کے نئے اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آمنے کا نوٹس لے لیا ہے اور فوری طور پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم نے وزارت برائے قومی صحت سے اومیکرون ویرینٹ کے نئے سب ویرینٹ کے حوالے سے موجودہ صورتحال …
ملک میں کووڈ کے کیسز اور ویکسی نیشن کی شرح میں تیزی سے کمی، این سی او سی کو آج بند کرنے کا اعلان
حکومت نے ملک میں کووڈ-19 کے کیسز میں تیزی سے کمی اور بڑی آبادی کی کامیاب ویکسی نیشن کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو آج بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک …
پاکستان میں دو سالوں میں پہلی بار کسی کووڈ سے موت کی اطلاع نہیں ملی
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بدھ کی صبح تصدیق کی کہ دو سالوں میں پہلی بار، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کی وجہ سے کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی۔ این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، کل کے مقابلے میں 1.28 فیصد …
مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز گیا
اسلام آباد: حکومت نے بل گیٹس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا، بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ نیوز کے مطابق مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بار ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، …
کورونا کی نئی قسم کا خطرہ، پاکستان نے ہانگ کانگ اور6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائدکردیں
انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوٹسوانا پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ تمام 7 مالک کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے مسافروں کی براہ راست اوربالواسطہ آمد پرفوری پابندی …