2023 کے امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 2 چھوٹی لیکن اہم دفعات شامل ہیں جن میں پاک-افغان سرحد پر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر اور ملک میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے فنڈز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلا عزم پاکستان کو افغانستان کی جانب سے دہشت گرد حملوں کو روکنے میں مدد …
محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں: امریکا
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں، افغانستان ایک بار پھر کہیں بین الاقوامی دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔ واشنگٹن میں اپنی پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس صلاحیتیں موجود …
پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے: نیڈ پرائس
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی، پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ پاکستان میں سیلاب …
امریکا کی بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم بی جے پی کے 2 رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ﷺ سے متعلق گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتےہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ بھارت کی حکومت انسانی حقوق کا احترام …
امریکا انسداد دہشتگردی، بارڈر سیکیورٹی میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے لیے امریکی سیکیورٹی امداد کی بحالی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ واشنگٹن، اسلام آباد کے ساتھ کچھ شعبوں …
امریکا کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنےکے واقعے پر تبصرے سے انکار
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنےکے واقعے پر تبصرے سے انکارکردیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے لہٰذا اس معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے، یقیناً فالو کیلئے ہم بھارتی وزارت دفاع سے رابطے کا کہیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ 9 …
طالبان سے بات چیت سب کے مفاد میں ہے: نیڈ پرائس
واشنگٹن : امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا سب کے مفاد میں ہے۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکا کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان سے وعدوں پر عمل ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ تعلقات …