پی ٹی آئی کا منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنےکا فیصلہ پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنےکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان عمران خان کی ہدایت کا انتظار کر رہے تھے اور آج انہیں اس حوالے سے ہدایت مل گئی ہے اور وہ منگل کو اسمبلی توڑنےکی سمری …
عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کر لی۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے عمران خان کو تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کر دیا ہے، عمران خان نے قانونی ماہرین کی رائے کو نوٹ بھی کیا ہے۔ عمران خان …
پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے پر آج اجلاس ہو گا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہو گا۔ انہوں …
تبلیغی اجتماع کے شرکا کی واپسی کے باعث PTI کا احتجاج 1 دن کیلئے مؤخر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی واپسی کی وجہ سے اپنا احتجاج مؤخر کر دیا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی واپسی کی وجہ سے احتجاج ایک دن کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ دوسری جانب رائیونڈ عالمی …
وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلا لیا گیا ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت بلائے گئے حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران …
عمران خان کی حکومت مخالف مارچ روکنے کیلئے شرط
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جو پلان کر رہا ہوں، اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف مجھ …
ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم پر پراعتماد ہیں: امریکا
امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم پر پراعتماد ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا جیو نیوز کے نمائندے سے گفتگو کے دوران پاکستان سے متعلق صدر جوبائیڈن کے مؤفف پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے انتہائی …
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کوایف آئی اے سائبر کرائمز کی جانب سے رات گئے حراست میں لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ان کے متنازعہ ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا ہے، …
آئی ایم ایف ڈیل ناکام بنانےکی مبینہ کوشش، ایف آئی اے نے شوکت ترین کو طلب کرلیا
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا کو وفاق سے تعاون نہ کرنےکی کال کرنے کے معاملے پر طلب کرلیا۔ شوکت ترین کو انکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 21 ستمبر صبح 10 بجے طلب کیا …
تحریک انصاف پر پابندی کیلئے ایف آئی اے شواہد اکٹھے کر رہی ہے
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر متعلقہ ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں سپریم کورٹ میں اس پر پابندی لگانے کے لیے ریفرنس جمع کرانے کے لیےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مجرمانہ سرگرمیوں اور دیگر غلط کاموں کے مزید ناقابلِ مواخذہ شواہد کو مرتب کرنے اور …