اسلام آباد : پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت پاکستانی روپے میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے اجلاس کو بتایا کہ افغانستان کو ڈالر کی کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، اس لیے افغانستان کے ساتھ تجارت ڈالر میں نہیں پاکستانی روپے میں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی …
مودی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریئے سے متاثر ہے: عمران خان
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت چھننے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 92 سالہ سید علی گیلانی کی میت چھیننا اور …
کوئٹہ:خود کش حملے میں ، 3 افرادشہید، 20 زخمی
کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں، تمام زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق مستونگ روڈ پر ہونے والا دھماکا خود کش تھا، جس کے حوالے سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا مستونگ روڈ پر …
پاکستان نے افغانستان سے 7ہزار 6سو افراد کا انخلا کیا
اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اب تک زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعے افغانستان میں پھنسے سات ہزار چھ سو پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کا انخلا کیا ہے۔پی آئی اے نے اب تک کابل کے ہوائی اڈے سے اہم بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے عملے سمیت چھ ہزار پانچ سو اٹھتر افراد …
چار ہزار امریکی ایجنٹ پاکستان آئیں گے
راولپنڈی: حکومت نے امریکی درخواست پر کابل سے امریکا جانے والے 3 تا 4 ہزار افغان باشندوں کو ایک ماہ کے لیے پاکستان میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ابتدائی پانچ پروازیں آج جمعہ سے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔ذرائع کے مطابق کابل سے افغان شہریوں کی پاکستان منتقلی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام …
بھارت ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے طالبان کی وارننگ
کابل: طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ نئی دہلی افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے گا طالبان حکومتی امور آسانی سے چلاسکتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے داخلی معاملات میں …
امریکا نے لوٹے گئے 33 لاکھ ڈالر کےنوادرات پاکستان کو واپس کر دئے
واشنگٹن :امریکا نے پاکستان سے لوٹی یا اسمگل کی گئی 33 لاکھ ڈالر مالیت کی نوادرات واپس کر دیں۔104 قیمتی نوادرات مین ہٹن ڈسٹرکٹ کی اٹارنی سائی وینس جونیئر نے ایک تقریب میں پاکستان کو واپس کیں۔ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی اور امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز (ایچ ایس آئی) کے قائم …
دبئی نے پاکستان سمیت 6ممالک کے سیاحتی ویزے کھول دئے
دبئی : دبئی نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے لیے ویزٹ ویزے کھول دیے، دبئی حکومت کی ایئر لائن پر قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے۔ پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہری سیاحتی ویزے پر دبئی جاسکتے ہیں دیگر ممالک میں نیپال، نائیجریا، سری لنکا، بھارت اور یوگینڈا شامل ہیں۔6 ممالک کے سیاح براہ راست نہیں بلواسطہ طور پر دبئی …
چین نے ایک بار پھر امریکہ کو بدامنی کا ذمہ دار قرار دے دیا
بیجنگ:چین نے امریکا کو افغانستان میں بے یقینی کی صورت حال کا ذمہ دار قرار دے دیا، چینی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال کا ذمے دار امریکا ہے۔افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے ژیاؤ یانگ نے پاکستان کے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا نے سیاسی حل نکالے بغیر افغانستان …
افغان طالبان نے پاکستان دشمنوں سے نمٹنے کیلئے کمیشن بنادیا
کابل : طالبان نے پاکستان دشمن عناصر ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کردیا ہے ۔امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ (وی او اے) نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے عسکریت پسندوں کو تشدد سے روکنے کے لیے …