پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد حملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے سابق وزیراعظم پر حملے میں متعدد شوٹرز کے ملوث ہونے کے دعوے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد شوٹرز کی موجودگی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور اور پنجاب …
چڑھائی کرنیوالوں کا انجام ایسا ہوگاکہ کوئی دوبارہ سوچ بھی نہ سکے، وزیر داخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت پر چڑھائی کرنے والوں کو ایسے انجام سے دوچار کریں گے کہ کوئی دوبارہ ایسی سوچ بھی نہ رکھے۔ راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دو دن پہلے عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ رانا ثنا …
اپوزیشن نے پنجاب حکومت گرانے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے: افتخار درانی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ نجی میڈیا سے گفتگو میں افتخار درانی کا کہنا تھا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے، ہمارے لوگوں کو فون آ رہے …
بطور پارٹی سیکرٹری جنرل میرے پاس نوازشریف کی وطن واپسی کی اطلاع نہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق جاوید لطیف کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میرے پاس نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی معلومات نہیں البتہ جاوید لطیف کے پاس کوئی خاص معلومات ہوں تو مجھے علم نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے …
پاک، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز پنڈی سے ملتان منتقل
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز پنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بارے میں حکومت سے رائے مانگی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کا باضابطہ اعلان آج شام تک متوقع ہے، بورڈ نے ہوٹل کی بکنگ اور ایئر لائن …
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لیے جانے کے خلاف حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست میں …
وزرا، اراکین صوبائی اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات: تحریک انصاف انتہائی سرگرم
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں گہری ہوتی دراڑوں کے سبب پنجاب میں اپنی حکومت برقرار رکھنے کے تحریک انصاف انتہائی سرگرم ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی سے یقین دہانیوں اور وعدوں کے لیے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری سیاسی …
اعضا کی پیوندکاری کیلئے’سویپ ٹرانسپلانٹ‘ کا منصوبہ منظور: پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی
حکومتِ پنجاب نے اعضا کی اسمگلنگ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ’سویپ ٹرانسپلانٹ‘ منصوبے کی منظوری دے دی جس کے تحت مریض ایسے عطیہ دہندگان سے اعضا کا عطیہ لے سکیں گے جن کے ساتھ کوئی خونی رشتہ نہ ہو۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی(پی-ہوٹا) کے اس اقدام نے پاکستان کو اعضا …
چینی کی قیمت نیچے آگئی تھی اسے دوبارہ شوگرمافیا نے بڑھایا: ترجمان پنجاب حکومت
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پہلے بھی چینی کا بحران آیا تھا، ہم نے اسے حل کردیا تھا، گزشتہ 3 دن کی رپورٹس کے مطابق چینی کے ذخائر سے متعلق 1933 انسپیکشن کی گئیں، ذخیرہ اندوزی کی 1738 رپورٹس کوچیک کیا گیا جس کے بعد 195 مقامات پرچینی کی ذخیرہ اندوزی پائی گئی، …
خادم حسین کی برسی پرصورتحال خراب ہوسکتی ہے، ضمنی الیکشن ملتوی کیا جائے، پنجاب حکومت
حکومت پنجاب نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے پرتشدد لانگ مارچ شروع کررکھا ہے اور مظاہرین کے تشدد سے کئی پولیس اہلکارشہید اور زخمی ہوچکے …