کابل : دہشت گرد حملے کی نئی وارننگ کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کے باہر لوگوں کا ہجوم کم ہو گیا ہے۔مغربی سیکیورٹی عہدے دار کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر امریکی فورسز کا انخلاء حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔مغربی سیکیورٹی عہدے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے …
اقوام متحدہ کا افغان پناہ گزینوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ
جنیوا: اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی تو پانچ لاکھ افغان شہری ہمسایہ ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو مہاجرین کو قبول کرنا چاہیے۔ قانون دستاویزات رکھنے والے افراد طورخم اور چمن بارڈر سے پاکستان آ رہے ہیں۔جنیوا سے جاری بیان کے مطابق فی الحال …
افغانستان دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے سنگین نتائج ، ترک صدر
انقرہ: صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنے تمام فوجیوں اور شہریوں کو افغانستان سے بحفاظت نکال لیا ہے البتہ ایک چھوٹا سا تکنیکی گروپ اب بھی کابل میں موجود ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارے تمام فوجی اور شہری وطن واپس آ گئے ہیں۔ تکنیکی امور میں …
پاکستان نے افغانستان سے 7ہزار 6سو افراد کا انخلا کیا
اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اب تک زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعے افغانستان میں پھنسے سات ہزار چھ سو پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کا انخلا کیا ہے۔پی آئی اے نے اب تک کابل کے ہوائی اڈے سے اہم بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے عملے سمیت چھ ہزار پانچ سو اٹھتر افراد …
افغانستان میں بھارت کی تاریخی انٹیلی جنس ناکامی :سابق بھارتی جنرل
نئی دہلی: انڈین آرمی کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا کے حقیقی ارادوں، طالبان کی طاقت اور بدعنوان منتخب حکومت کی کمزوریوں کا صحیح اندازہ لگانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے خود ہی مشکل میں پھنس گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مضمون میں انہوں نے کہاکہ ہمارے سفارت کار یہ …
شراکت داری پر مبنی عبوری حکومت کے لئے طالبان کی شوریٰ کا اجاس طلب
کابل : طالبان افغانستان میں شراکت داری پر مبنی عبوری حکومت بنانے کی تیاری کررہے ہیں، نئی عبوری حکومت تمام نسلوں اور قبائلی رہنماؤں پر مشتمل ہوگی۔آئندہ حکومت کی ہیئت اور وزراء کی نامزدگی کے لیے شوریٰ عالی کا اجلاس طلب کرلیاگئیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک درجن رہنماؤں کے نام اس وقت نئی عبوری حکومت کے لیے زیرغور …
داعش طالبان گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں ملے: جو بائیڈن
واشنگٹن :امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کابل دھماکوں میں داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل پر ہونے والے 3 دھماکوں کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کا جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ دھماکے کس نے …
دھماکے کی جگہ پر سکیورٹی امریکی فورسز کےذمہ تھی: طالبان
کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں سکیورٹی کی ذمہ داری امریکی فورسز کی تھی، امن خراب کرنے والوں سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کی سیکیورٹی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور شرپسندوں سے پوری …
کابل ایئرپورٹ دھماکے،تحقیقات کیلئے طالبان کی کمیٹی قائم
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ پر ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے طالبان نے کمیٹی قائم کردی۔ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی تحقیقات کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے،تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔سوشل میڈیا پراپنے بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہاکہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے …
خدارا افغانیوں کا قتل عام بند کردیں
کابل:افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان کو کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے تین دھماکوں سے ہونے والی ہلاکتوں نے رنجیدہ کردیا۔انہوں نے داعش کے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔راشد خان نے کہا کہ ’کابل میں ایک بار پھر خون خرابہ ہورہا ہے، براہِ کرم افغانیوں کا قتلِ …