روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ طویل ہو سکتی ہے، جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ روس کی سالانہ انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ روس پاگل نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ جوہری ہتھیار کیا ہوتے ہیں۔ …
پیوٹن نے 4 یوکرینی علاقوں کی روس میں انضمام کی حتمی منظوری دے دی
پیوٹن نے 4 یوکرینی علاقوں کی روس میں انضمام کی حتمی منظوری دے دی روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے قانون پر باضابطہ دستخط کر دیے۔ خبر ایجنسی …
یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی 2 روسی پائپ لائنز میں دھماکے اور پراسرار لیکیج
یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی دو روسی پائپ لائنز میں پُراسرار لیکیج کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ دونوں پائپ لائنز سویڈن اور ڈنمارک کے نزدیک بحیرہ بالٹک سے گزرتی ہیں، یورپی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم ون اور ٹو میں گیس لیک سے پہلے دو زیرِ سمندر دھماکے ریکارڈ کیے گئے۔ ذرائع …
روس نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کیے تو نتائج سنگین ہونگے، امریکا کا انتباہ
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہا اگر روس نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کئے تو نتائج تباہ کن ہوں گے۔ امریکا کی قومی سلامتی امور کے مشیر جیک سلیوان نے بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو امریکا اس اقدام کا فیصلہ کن جواب …
کیا روس دیوالیہ ہونے کے قریب ہے؟
روس غیر ملکی قرضے کی ادائیگی نہ کرنے کے باعث دیوالیہ قرار پانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ یہ دعویٰ میڈیا رپورٹس میں کیا گیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق1917 کے انقلاب کے بعد پہلی بار روس غیرملکی قرضہ طے شدہ مدت میں ادا کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث وہ تکنیکی طور پر دیوالیہ قرار دیا جاسکتا ہے …
یوکرین جنگ کا پاکستان کے مالیاتی منظرنامے پر اثر انداز ہونے کا خطرہ
مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکومت نے سابقہ دور حکومت میں کیے گئے معاہدوں کی بد انتظامی کو پہلی بار تسلیم کرتے ہوئے اسے توانائی کے شعبے میں بڑا چیلنج قرار دیا ہے اور نشاندہی کی ہے کہ ملک کی سیاست میں عدم استحکام، روس یوکرین جنگ، بڑھتے ہوئے صوبائی خسارے، نمایاں نقصانات اور ریاستی اداروں (ایس ای او) …
اقوام متحدہ کے سربراہ کی روسی صدر سے ملاقات میں اہم نکات پر اتفاق
ماسکو: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے روس میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی جس کے دوران یوکرین میں شہریوں کے محفوظ انخلا پر اتفاق کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس روس کے دورے پر پہنچے جہاں انھوں نے پہلے روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف سے ملاقات کی جس …
امریکہ کا روس اور چین کی صف بندی پر ‘گہری تشویش’ کا اظہار
امریکہ نے پیر کو روس اور چین کے درمیان "صف بندی” کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جس کے بعد اعلیٰ سطحی امریکی اور چینی حکام نے یوکرین جنگ اور دیگر سیکورٹی امور پر 7 گھنٹے تک ملاقات کی۔ ایک سینئر امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا، "ہمیں روس کے ساتھ چین …
امریکی سینیٹ میں یوکرین کی امداد سمیت ایک کھرب 50 ارب ڈالر کا بل منظور
امریکی سینیٹ نے حکومت کو یوکرین کے لیے مختص 13 ارب 60 کروڑ ڈالر امداد سمیت ایک کھرب 50 ارب ڈالر فنڈز کے بل کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 700 صفحات پر مشتمل بل 31 ووٹ کے مقابلے میں 68 ووٹوں کی واضح اکثریت سے منظور کیا گیا۔ امکان …
یوکرین کو بُلٹ پروف جیکٹس فراہم کرنے کا فیصلہ: جاپانی وزارت دفاع
جاپان نے یوکرین کوبُلٹ پروف جیکٹس اوردیگر ضرورت کا سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یوکرین کی مدد کا فیصلہ جاپان کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کو فراہم کی جانے والی اشیامیں ہیلمٹ، سخت سرد موسم کا لباس، خیمے، کیمرے، حفظان صحت کی مصنوعات، ہنگامی غذائی اشیا اورجنریٹر شامل ہیں۔ …
- Page 1 of 2
- 1
- 2