At least 50 people are feared dead after a Russian bombing of a Ukrainian school

روسی افواج کی یوکرینی اسکول پر بمباری سے 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

eAwazورلڈ

روس کی فوج نے یوکرین کے ایک گاؤں میں واقع اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اس میں پناہ گزین 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یوکرین کے لوہانسک ریجن کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے گاؤں بلوہوریوکا میں ایک اسکول پر روسی فوج نے بمباری کی ہے۔

گورنر لوہانسک کے مطابق اسکول پر روسی بمباری کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے 50 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

تیس افراد کو بچا لیا گیا – گورنر کے مطابق روس نے ہفتے کی دوپہر اسکول پر بم گرایا تھا، اسکول میں 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے جن میں سے 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

روسی فوج کا اوڈیسا پر کروز میزائل حملہ اس سے قبل روسی فوج نے یوکرین کے شہر اوڈیسا پر 4 کروز میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

عرب میڈیا نے فوجی کمانڈر کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ روسی فوج نے اوڈیسا شہر پر 4 کروز میزائل فائر کیے۔

فوجی کمانڈر نے بتایا کہ روسی فوج کا ایک کروز میزائل اوڈیسا کے ہوائی اڈے پر گرا، جس سے آگ لگ گئی۔

فوجی کمانڈر نے مزید بتایا کہ مذکورہ روسی میزائل حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔

نیوز سورس جنگ نیوز