انٹرنیشنل نیوز ڈیسک :
روس نے یوکرائن پر فوجی دباؤ بڑھانے کے لئے فضائی حملوں میں تیزی کر دی ہے سی این این کے مطابق : یوکرائنی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ کو روسی افواج کی جانب سے سرحدی علاقوں میں فضائی حملے کئے اور راکٹ داغے گئے
یوکرائنی فوج کے مطابق روسی افواج نے 27 فضائی حملے کئے اور 75 راکٹ داغےمشرقی شہر باخموت کے اطراف میں شدید لڑائی جاری ہے۔ یوکرائنی فوج کے جنرل اسٹاف کا کہنا ہے کہ دشمن نے ہمارے فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ برخیو کا، ایوانوسک اور سیورنے کی بستیوں کے قریب کئے گئے متعدد حملے ناکام بنا دیئے گئے