فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یورپی یونین کے اجلاس میں اعلان کیا کہ انہوں نے یوکرین کی مالی مدد کے لیے 100 ملین یوروز کا خصوصی فنڈ قائم کردیا۔
ابتدائی طور پر 100 ملین یوروز کا یہ خصوصی فنڈ یوکرین کو جنگی ہتھیاروں اور آلات کی خریداری کے حوالے سے مالی مدد فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
فرانسسی صدر ایمانوئل میکرون مستقبل میں بھی یوکرین کے لیے دفاعی مد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی مراحل میں وہ یوکرین کے لیے ڈینمارک سے سیزر ٹرک منگوائے ہیں جس میں توپیں نصب ہیں۔ اس سے قبل بھی 18 سیز ٹرک یوکرین کو فراہم کرچکے ہیں۔
فرانسیسی روزنامہ لی فیگارو کے مطابق ایمانوئل میکرون پُرامید ہیں کہ مذکورہ فنڈ سے یوکرین اس قابل ہوسکے گا کہ وہ فرانسیسی دفاعی صنعت کے ساتھ بھی کام کر سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ یوکرین کو مزید 6 سیزر سسٹم کی حصول کے لیے بھی مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کو اس بات کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ وہ یوکرین کا اتحادی ہونے کے باوجود اسے دفاعی مدد فراہم نہیں کر رہا۔