Stalin-era mass graves discovered in Ukraine

یوکرین میں اسٹالن کے دور کی اجتماعی قبریں دریافت

eAwazورلڈ

یوکرین : یوکرین کے جنوبی شہر اڈیسا میں 29 اجتماعی قبروں میں پانچ سے آٹھ ہزار افراد کی باقیات ملی ہیں، اجتماعی قبریں 1930 کے زمانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ جو ایئرپورٹ کی توسیع کے لئے ہوئی کھدائی کے دوران دریافت ہوئیں۔جوزف اسٹالن کے دور حکمرانی میں ہزاروں یوکرینی باشندے مارے گئے تھے۔ یوکرین نیشنل میموری انسٹیٹوٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبروں سے ملنے والوں کو ممکنہ طور پر سویت سیکریٹ پولیس یونٹ نے 1930 کے آخر میں قتل کیا۔ان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت ممکن نہیں ہے کیونکہ تمام ریکارڈ روس کے پاس موجود تھا۔یوکرین کی ایک ویب سائٹ کے مطابق اڈیسا میں 1938 سے1941 کے درمیان سوویت سیکرٹ پولیس نے 8 ہزار 600 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔